آٹهویں بین الاقوامی شاعری "یار ویادگار" فیسٹیول کی طرف سے عام دعوت

شاعری زبان، سب سے زیادہ انوچا اور مؤثر زبان: امام خمینی(رح)/ بحر افکار وشعور میں غوطہ خور لوگوں کے نزدیک، شــعر، گرانمایہ متاع ہے اور وہ دل کی زبان ہے۔

ID: 38350 | Date: 2015/01/02

آٹهویں بین الاقوامی شاعری "یار ویادگار" فیسٹیول، ثقافت وہنر کے معاون ادارے کی طرف سے انعقاد کا اہتمام۔


شاعری زبان، سب سے زیادہ انوچا اور مؤثر زبان ہے: امام خمینی(رح)


بحر افکار وشعور میں غوطہ خور لوگوں کے نزدیک، شــعر، گرانمایہ متاع ہے اور وہ دل کی زبان ہے۔


گزشتہ آٹه سالوں میں جب ادبی فیسٹیول کی بنیاد، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی یاد میں رکهی گئی تو نوجوان نسل میں امید کی کرن جلوہ نما نظر آئی جو اپنے تمام تر توان کے ساته اس کوشش میں رہا تاکہ عالم اسلام میں بیداری اسلامی کے مجدد کے بلند وبالا افکار کو اپنی دقت نظر وذہانت سے صحیح طریقہ سے درک کرسکے جبکہ ایک طویل عرصہ نسل حاضر اور امام خمینی(رح) کے مابین گزر چکا ہے۔


آج، آٹه سال اس نونہال کی عمر گزرنے کے بعد، ہم پہلے سے بهی زیادہ یہ محسوس کررہے ہیں کہ ان افکار کو اور ایسی ثقافتی ادبی ذرائع کے درمیان ارتباط برقرار رکها جائے۔ یہ ایک قدم ہے اگرچہ کوتاہ، تا کہ حضرت روح اللہ امام خمینی(رح) کے بلند افکار ومقاصد کو نسل جدید کی طرف منتقل کریں، انشاء اللہ۔


" امام خمینی(رح) کی شخصیت اور اعلیٰ افکار" اس سال فیسٹیول کا موضوع ہے۔


فیسٹیول میں طبقہ بندی:


1-      کلاسیکل (غزل، مثنوی، رباعی و۔ ۔ ۔ )


2-      آزاد


3-      بچہ اور ابتدائی


4-      نغمیں


5-      ایرانی اقوام کے لہجیں (ترکی، لری، کردی، عربی)


6-      بین الاقوامی (غیر ملکی شعرا)


7-      خاص (سید احمد خمینی(رح) کی تجلیل وتعظیم اور حراج تحسین)


رتبہء اول، دوم اور سوم پر فائز ہونے والے تمام حضرات کی خدمت میں ذی قیمت انعامات (سونے کے سکّے) بمع فیسٹیول کا تمغہ پیش کیے جائیں گے۔


پست بکس:


اسلامی جمہوریہ ایران، تہران، شہید باہنر روڈ، یاسر روڈ، گلی نمبر5 سودہ


مؤسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینی(رہ)


yaroyadegar@imam-khomeini.ir


www.yaroyadegar.ir


 www.yaroyadgar.ir


فیکس: 5-22290191-021


فیسٹیول میں شرکت کے ضوابط اور شروط:


1)     قلمی آثار A4 صفحہ پر پرینٹ شدہ ارسال کریں۔


2)     ہر شاعر زیادہ سے زیادہ پانچ عنوان شعر بهیج سکتا ہے۔


3)     موصول شدہ عنوانات کی اشاعت کے جملہ حقوق، فیسٹیول کے ادارے کے حق میں، محترم شاعر کے نام سے محفوظ ہیں۔


4)     مشارکین کیلئے، عمـر، جنسیت یا ۔۔۔ کوئی قید نہیں، تنہا موضوع بالا مدنظر رکهنا ضروری ہے۔


5)     مقررہ تاریخ 22 اکتوبر 2014ء سے 20 جنوری 2015ء تک ملحوظ نظر رکهیں۔


آپ حضرات اپنی اپنی تحریریں مندرجہ ذیل ایڈریس پر ہمیں ارسال کریں:


yaroyadegar@imam-khomeini.ir


www.yaroyadegar.ir


 www.yaroyadgar.ir


مرسولات امانتداری کے ساته مطالعہ اور بہترین منتخب کرکے انشاء اللہ تعالی فائزین اور منتخبین کو اسی سال 2015ء اختتامی تقریب میں دعوت دی جائے گی۔


رابطہ ایڈریس:


اسلامی جمہوریہ ایران، تہران، شہید باہنر روڈ، یاسر روڈ، گلی نمبر 5 سودہ


مؤسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینی(رہ)، " یار ویادگار" فیسٹیول سیکریٹریٹ آفس


هاتف: 5-22290191-021




بشکریہ امام خمینی(رہ) عربی پورٹل