داعش کے سربراہ کی طرف سے انہدام کعبہ کا حکم جاری

ملک عبد اللہ نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اسلام دین وحدت، دین برادری اور دین اتحاد ہے کہا جاتا ہے کہ بعض مسلمان دین سے دور ہو گئے ہیں اور فتنہ پروروں کے دهوک میں آ گئے ہیں۔

ID: 38340 | Date: 2014/12/31

ابنا کے مطابق، تکفیری ٹولے داعش کے ایک عنصر نے خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کی دهمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امیر المؤمنین ابوبکر البغدادی سے خانہ کعبہ کے انہدام کا حکم حاصل کر لیا ہے!!
ابوتراب المقدسی کہ جس نے اس پیغام کو ٹویٹر پر شائع کیا ہے نے اپنے پیغام میں لکها ہے کہ اب خانہ خدا میں اللہ کی عبادت نہیں ہو رہی ہے لہذا مجاہدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ کریں اور خانہ خدا کو مسمار کر دیں!!
اس دهشتگرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ لوگ مکہ جاتے ہیں تا کہ پتهروں سے تبرک حاصل کریں نہ کہ خدا کی عبادت کریں!۔۔۔ خدا کی قسم اگر ہم نے سعودی عرب پر فتح حاصل کی تو سب سے پہلے ہم خانہ خدا کو مسمار کریں گے!!
ادهر ملک عبد اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دهشتگردی کی ہر شکل و صورت کو کنڈم کرتے ہیں اور ہم اجازت نہیں دیتے کہ ایک دهشتگرد گروہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مسلمانوں کو نقصان پہنچائے یا مسلمانوں کی زمینوں کا استعمال کرے، ہم پورے عزم و ارادے کے ساته اور اپنے ملک کے عوام کی مدد کے ذریعے اس دهشتگرد گروہ کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
ملک عبد اللہ نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اسلام دین وحدت، دین برادری اور دین اتحاد ہے کہا جاتا ہے کہ بعض مسلمان دین سے دور ہو گئے ہیں اور فتنہ پروروں کے دهوک میں آ گئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ امن و شانتی دنیائے اسلام میں واپس لوٹے گی اور محبت و برادری کی قدریں محفوظ ہوں گی۔


واضح رہے کہ سعودی عرب نے تاہم ان دهشتگرد ٹولوں کی دامے سخنے درهمے مدد کر کے انہیں دنیائے اسلام پر مسلط کیا اور تین سال شام میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا انہیں دربدر کیا اب عراق میں سینکڑوں مسلمانوں کی جانوں کا ضیاع کروایا اب جب اپنی باری آئی تو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور برادری کی قدریں یاد آئیں خدا ایسے مسلمانوں کی ہدایت کرے ورنہ انہیں نیست و نابود کرے۔




بشکریہ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی