افکار امام خمینی(رہ) کو ثقافت عامہ میں تبدیل کرنے کی ضرورت

افکار امام خمینی(رہ) کو ثقافت عامہ میں تبدیل کرنے کی ضرورت

اگر ہم امام خمینی(رہ) کے افکار کو عمومی تمدن کا رنگ دے سکیں تو یہ ہمارا الہی اور انسانی اہداف کی تکمیل میں گویا ہم نے قدم آگے بڑهانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے معاون حجت الاسلام کمساری نے کہا: اس موسسہ کا اصل مقصد، امام(رہ) کے افکار کی ترویج کے ساته، اسے ثقافتی رنگ دینا ہے۔

موصوف نے اضافہ کیا: اگر دین مبین اسلام اور تعلیمات مکتب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی روشنی میں کمال کی جانب راہی ہونا ہمارے مد نظر ہو تو آپ کی ذات والا صفات کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آج کے اس دور میں امام خمینی(رح)، نائب امام معصوم(ع) کی حیثیت سے دینی اور اعتقادی تعلیمات کو ایک صحیح رُخ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا: اگر ہم امام خمینی(رہ) کے افکار کو عمومی تمدن کا رنگ دے سکیں تو یہ ہمارا الہی اور انسانی اہداف کی تکمیل میں گویا ہم نے قدم آگے بڑهانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

افکار امام(رہ) کی ترویج میں میڈیا کا اہم کردار ہو سکتا ہے

حجۃ الاسلام کمساری نے میڈیا کی، یاد امام خمینی(رہ) کے تحفظ کے سلسلہ میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: امام ہی ہمارے لئے انقلاب کی راہ میں قطب کی حیثیت رکهتے ہیں اور آپ ہی صحیح راہ کا راہی بننے میں ضامن کی حیثیت سے پہچانے جائیں گے۔ میڈیا کو ہمیشہ یہ خیال رکهنا چاہئے کہ صحیح طور پر امام کے افکار، دنیا والوں تک منتقل کریں اور پرچمدار بن کر اس عظیم فریضہ کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کرے۔

انہوں نے اضافہ کیا: ہمیں ہرگز یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ امام(رح) کسی خاص دورہ زمان سے مخصوص تهے بلکہ آپ ہر دور کے لئے تهے اور میڈیا کو اس سے ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام کمساری نے اضافہ کیا: تجسمی ہنر نمائی میں، علمی ادارے اور مراکز میں، شہر کے معابر اور میادین میں اور عالمی پیمانہ پر افکار امام راحل کی تجسیم کے لئے اصفہان میں کام زور وشور سے جاری وساری ہے۔

الکٹرانک میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ کے لئے امام راحل(رہ) سے مربوط ایک منٹ کی ویڈیو کلپ بهی بنائی جا رہی ہے۔ اسی طرح امام خمینی(رہ) کے نام سے منسوب جگہوں کو قومی اور عالمی سطح پر درج کرائے جانے کا کام، موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی کے ثقافتی کاموں میں سے ایک ہے۔


جماران نیوزایجنسی

ای میل کریں