حسین کو ذکر حسین سے امت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: حجت الاسلام توقیر

حسین کو ذکر حسین سے امت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: حجت الاسلام توقیر

واقعہ کربلا بہتّر افراد اور زمین کربلا سے مخصوص نہیں تها، بلکہ ہر زمین اور ہر دن کو یہ نقشہ پیش کرنا چاہیے۔ ملتیں ظلم کے مقابلہ پر اٹه کهڑے ہونے سے غافل نہ ہوں/ صحیفہ امام(رہ)

واقعہ کربلا بہتّر افراد اور زمین کربلا سے مخصوص نہیں تها، بلکہ ہر زمین اور ہر دن کو یہ نقشہ پیش کرنا چاہیے۔ ملتیں ظلم کے مقابلہ پر اٹه کهڑے ہونے سے غافل نہ ہوں۔
(صحیفہ امام، ج ١٠، ص ١٢٢)

 شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں تهلہ حیدر شاہ شیرازی پر متولیان و بانیان اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مراسم عزاداری کو پرامن انداز میں انجام دینے کیلئے انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری سید الشہداء(ع) دین خدا کی بقا کی ضامن ہے اور اس سے ہر دور کے ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کا درس ملتا ہے کہا: حسین(ع) کو ذکر حسین(ع) سے امت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

حجت اسلام رمضان توقیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ محرم اور صفر میں نواسہ رسول(ص) اور ثانی زہرا(س) نے درخت اسلام کی ایسی آبیاری کی کہ قیامت تک کوئی بهی یزید وقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا کہا: ایام عزا میں کردار حسینی(ع) کی عظمت اور رفعت و بلندی اور کردار یزید کی ذلت و پستی کی گلی کوچوں اور شاہراؤں پر تشہیر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خطباء و واعظین اور ذاکرین سانحہ کربلا کو حقیقی معرفت کے ساته اجاگر کرکے دین اسلام اور مکتب حسین(ع) کی بہترین خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں کہا: پاکستان میں رہنے والے ہر مسلک کے پروگرام کو تحفظ دینا اور ہمارے عزاداری پروگرامات کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے متولی اور بانی حضرات سے حتی الامکان انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بهی اپیل کی تاکید کی اور کہا: تمام مسالک کے علماء، تاجر برادری سے بہتر رابطہ رکهیں ، ہم ذکر حسین(ع) سے فکر حسین(ع) کو بندوق کی نوک سے نہیں بلکہ پیار محبت سے امت محمدی تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ای میل کریں