امام خمینی(رح) قائد انقلاب اسلامی کی نظر میں / نماز شب کا گریہ

امام خمینی(رح) قائد انقلاب اسلامی کی نظر میں / نماز شب کا گریہ

امام خمینی(رہ) ایسی عظیم شخصیت کے مالک تهے کہ انبیا اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے علاوہ کسی اور میں ایسی خصوصیات اور پہلوؤں کا تصور بهی دشوار ہے۔

امام خمینی(رہ) ایسی عظیم شخصیت کے مالک تهے کہ انبیا اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے علاوہ کسی اور میں ایسی خصوصیات اور پہلوؤں کا تصور بهی دشوار ہے۔

اس عظیم انسان نے قوت ایمانی کو عمل صالح کے ساته، آہنی ارادے کو بلند ہمتی، اخلاقی شجاعت کو حکمت و تدبیر، جرءت اظہار و بیان کو سچائی و متانت، معنوی اور روحانی پاکیزگی کو ہوشیاری و کیاست، تقویٰ و پرہیز گاری کو تیز رفتاری و استحکام، قائدانہ رعب و دبدبے کو محبت و الفت کے ساته، مختصر یہ کہ بہت سی پاکیزہ اور نادر صفات کہ جن کا صدیوں کے دوران بعض عظیم لوگوں میں جمع ہوجانا شاید ہی ممکن ہو، اپنے مبارک وجود میں جمع کیا۔ یہ ساری صفات آپ کی نادر روزگار شخصیت میں موجود تهیں، آپ کی شخصیت بے نظیر تهی اور آپ کی انسانی عظمت تصور و تخیل سے بالا تر ہے۔
وہ ملت ایران کے لئے رہبر، باپ، استاد، مقصود اور محبوب اور مستضعفین عالم خاص طورپر مسلمانوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید تهے۔

وہ خدا  کے صالح و متواضع بندے، نیمہ شب میں درگاہ پروردگار گریہ کرنے والے ہمارے دور کی عظیم شخصیت تهے۔

وہ مسلمان کامل کے لئے سر مشق عمل اور ایک اسلامی رہنما کا بے بدل نمونہ تهے۔

انہوں نے اسلام کو عظمت دی اور قران کے پرچم کو پوری دنیا میں لہرایا۔

انہوں نے ملت ایران کو اغیار کی قید سے نجات دلائی اور حمیت، تشخص اور خود اعتمادی عطا کی۔

انہوں نے خود مختاری اور آزادی کا نعرہ پوری دنیا میں عام کیا اور دنیا کی ستم رسیدہ اقوام کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔

ایسے دور میں جہاں طاقتور سیاسی ہاته دین و روحانیت اور اخلاقی اقدار کو مٹانے پر کمر بستہ تهے، ا نہوں نے دین و روحانیت اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر نظام حکومت قائم کیا اور اسلامی سیاست اور حکومت کی بنیاد رکهی۔

انہوں نے دس سال تک تیز ترین طوفانوں اور فیصلہ کن مراحل میں اسلامی جمہوریہ کی پوری طاقت سے حفاظت اور رہنمائی کی اور اسے محفوظ مقام پر لا کهڑا کیا۔ ان کی دس سالہ قیادت کا دور ہمارے عوام اور حکام کے لئے ناقابل فراموش اور قیمتی ذخیرہ ہے۔


ملت ایران کے نام پیغام سے اقتباس 1989-6-8

ای میل کریں