جمہوری اسلامی ایران کو پوری دنیا، امام خمینی کے نام سے جانتی ہے

جمہوری اسلامی ایران کو پوری دنیا، امام خمینی کے نام سے جانتی ہے

آج ہم حرم امام خمینی(رح) میں اس عظیم لیڈر اور انقلاب اسلامی کے بانی، شهداء اور رہبر معظم کی بلند و بالا نظریات کے ساته ایک بار پر تجدید عہد کرنے آئے ہیں۔

فارس رپورٹ کے مطابق، محمود خسروی وفا نے کهلاڑیوں، جانثار سپاہیوں، معذور اور نابینا افراد کی جمہوری اسلامی ایران کے  بانی کی بلند و بالا نظریات کے ساته امام خمینی کے حرم میں پار ایشیا کے نام سے منسوب ہفتہ میں تجدید عہد کی تقریب میں کہا:

جمہوری اسلامی ایران کی پار ایشیا ٹیم گزشتہ ایشیائی مقابلوں میں کهلاڑیوں کی ہمت سے چوتهی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: اس ٹیم نے گزشتہ ہفتہ امامت اور ولایت کے آٹهویں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ پر جانے کا شرف حاصل کیا اور ان کے سامنے احترام کے گهٹنے ٹیکے، اور اس ملکوتی بارگاہ  کا پرچم ان کو ہدیہ کیا گیا۔

انہوں نے ثقافتی اقدامات کو معذور اور جان باز سپاہیوں کی فیڈریشن کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا:

جیسا کہ جمہوری اسلامی ایران کے بانی نے تاکید کی ہے کہ ہمیں پہلوانی کی بهی فکر کرنی چاہئے  تاکہ ہمارے ہیروبهی اس کو اپنے لئے نمونہ قرار دیں اور ہمیں کوشش کرنی ہوگی تاکہ ہم اس منطق کو جاری رکه سکیں۔

معذور افراد اور جاں نثار سپاہیوں کے فیڈریشن کے صدر نے اس بات کی طرف کہ جمہوری اسلامی ایران کو پوری دنیا امام خمینی کے نام سے جانتی ہے، اشارہ کرتے ہوئے کہا:

آج ہم حرم امام خمینی(رح) میں اس عظیم لیڈر اور انقلاب اسلامی کے بانی، شهداء اور رہبر معظم کی بلند و بالا نظریات کے ساته ایک بار پر تجدید عہد کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے اس امید کے ساته کہ جمہوری اسلامی ایران کی پار ایشیا ٹیم فاتح بن کر لوٹے گی، کہا:  ہمارے لئے ان مقابلوں میں اچهی کارکردگی کے ساته شرکت اہمیت رکهتی ہے، تمغے لینا نہیں،  ہماری کوشش ہوگی کہ ہم  اس ٹورنمنٹ میں جمہوری اسلامی ایران کی نمائندگی کو ایک اچهے سفیر کے عنوان سے شرکت کو یقینی بنائے، اور کهلاڑیوں کی بهی کوشش ہے کہ وہ اس ٹورنمنٹ کے کهیلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور تمغہ جیت کر اسلام اور جمہوری اسلامی ایران کے لئے افتخار کا باعث بن سکیں۔

فارس کے مطابق، کهلاڑیوں، جانثار سپاہیوں، معذور اور نابینا افراد کی جمہوری اسلامی ایران کے  بانی کی بلند و بالا نظریات کے ساته تجدید عہد کی تقریب حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی، امام خمینی کے مقدس حرم کے ٹرسٹ،  محمود خسروی وفا معذور افراد اور جاں نثار سپاہیوں کے فیڈریشن کے صدر، معذور اور نابینا افراد کی فیڈرشن کے اراکین، ذمہ دار افراد اور اہلکاروں نے  اور پآر اولمپک ٹیم کے ممبران کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔

ای میل کریں