عرفات، گناہوں سے اعتراف اور خدا سے لولگانے کا صحرا: رہبرمعظم انقلاب

عرفات، گناہوں سے اعتراف اور خدا سے لولگانے کا صحرا: رہبرمعظم انقلاب

امام خمینی(رہ) کی کامیابی راز وہی ثبات قدم تها جو انہوں نے خدا سے لو لگانے کے نتیجہ میں حاصل کیا تها خدا سے رابطہ کا یہ فائدہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ خامنہ ای نے عرفہ کے دن کی مناسبت سے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

عرفہ دعا، ذکر، گریہ وزاری اور خدا سے راز ونیاز کا دن۔ ہم سب بالخصوص جوان ان ایام اور ان لمحات کی قدر و منزلت پہچانیں۔ یہی خدا سے رابطہ انسانوں کو شرح صدر عطا کرتا ہے، انسان کے لئے سعادت کا راستہ کهولتا ہے، انسان کو ارادہ و خلوص عطا کرتا ہے، کاموں میں برکت دیتا ہے، توفیقات الٰہی انسان کے وجود پر سایہ فگن ہوتی ہیں اور نتیجۃً انسان حقیقی اسلامی اقدار کی راہ پر چل پڑتا ہے۔
اگر چہ ہمارے تمام ائمہ سے دعائیں نقل ہوئی ہیں اور وارد ہوئی ہیں لیکن زیادہ تر دعائیں تین ائمہ سے منقول ہیں۔ ایک مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کہ دعائے کمیل جیسی دعائیں ان سے وارد ہوئی ہیں۔ پهر امام حسین علیہ السلام جن کی سب سے اہم دعا دعائے عرفہ ہے اور یہ دعا واقعا ایک عجیب دعا ہے علم و معرفت کا ایک سمندر۔ تیسرے امام سجاد علیہ السلام کہ جو پیغمبر کربلا اور یزید جیسے سمتگر کے سامنے قصر ستم کے ایوانوں کو ہلانے والے ہیں۔ یہ تین ائمہ جو ظالمین کے مقابلے میں ہمیشہ میدان میں رہے ہیں ان کی دعائیں بهی دوسرے ائمہ سے زیادہ ہیں۔ اور ان دعائوں میں انہوں نے سب سے زیادہ معارف اور تعلیمات بیان کی ہیں صرف صحیفہ سجادیہ ہی کو لے لیجئے جو اسلامی،انسانی اور اخلاقی اقدار سے بهری ہوئی ہے۔
یوم عرفہ کی قدرجانیں۔ ایک روایت میں میں نے اس دن کی وجہ تسمیہ کے بارے دیکها کہ "اس دن کو عرفہ یا جہاں یہ دعا پڑهائی گئی اسے عرفات اس لئے کہتے ہیں کیونکہ وہ جگہ اور یہ دن انسان کے گناہوں سے اعتراف اور خدا سے لولگانے کے لئے بہترین موقع و محل ہے۔ "اسلام بندوں کے سامنے گناہوں کے اعتراف کو جائز نہیں سمجهتا۔ اگر کسی نے کوئی گناہ کیا تو اسے حق نہیں ہے کہ وہ اسے دوسروں کے سامنے بیان کرے۔ لیکن خدا کے حضور ایسا کرنا ضروری ہے۔ جب خدا کے حضور جائیں تو اپنی غلطیوں، اپنی کوتاہیوں، اپنے گناہوں کا اعتراف کریں جو ہماری رسوائی کا سبب اور خدا اور عرفان کی طرف ہماری پرواز میں رکاوٹ بنتے ہیں، ان گناہوں کا اعتراف کریں اور ان کے لئے توبہ کریں۔ جو افراد اپنے آپ کو ہر طرح کی خطا اور گناہ سے منزہ مبرا سمجهتے ہیں ان کی کبهی بهی اصلاح نہیں ہو سکتی۔
اگر انسان چاہتا ہے کہ وہ بڑی طاقتوں سے نہ ڈرے تو اسے خدا سے ڈرنا چاہئیے۔ جو دل خدا کے خوف اور اس کی محبت سے لبریز ہوجائے وہ پهر کسی بهی طاقت سے خوف نہیں کهاتا۔ یہ ہے دعا کا فائدہ۔
امام خمینی کی کامیابی راز وہی ثبات قدم تها جو انہوں نے خدا سے لو لگانے کے نتیجہ میں حاصل کیا تها خدا سے رابطہ کا یہ فائدہ ہے۔
لہٰذا میری نصیحت بالخصوص آپ جوانوں سے ہے کیونکہ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتهوں میں ہے، اس قوم کی تقدیر آپ کے ہاتهوں میں ہے جوانوں کے دلوں میں دنیا کی بڑی طاقتوں اور غیروں کا خوف نہیں ہونا چاہئیے اور انہیں ان کا فریفتہ نہیں ہونا چاہئیے۔ یہ بات کہاں سے پیدا ہوگی یہ خدا سے لو لگانے، اس سے مانوس ہونے اور اس سے دعا کے ذریعہ پیدا ہوگی، یوم عرفہ انہیں دعائوں، خدا سے لو لگانے اور اس سے مانوس ہونے کے ایام میں سے ایک اہم دن ہے۔
خدا سے امید کرتا ہوں کہ وہ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ دلوں کو خدا سے زیادہ سے زیادہ قریب کرنے کے لئے اس دن سے استفادہ کریں اور اس کی قدر جانیں۔ عرفہ ایک عظیم دن ہے۔ ہم کہیں بهی ہوں روح کی پاکیزگی اور نفس کے تزکیہ کا مسئلہ ہم سب کے لئے بہت اہمیت رکهتا ہے۔ ان لمحات کو حقیر نہ سمجهیں اور ان باتوں کے سلسلے میں بے توجہی نہ برتیں۔ ایران کی عظیم قوم کی تعمیر و ترقی، دشمن کی یلغار پر کامیابی، بڑی طاقتوں کے مقابل ثبات قدم اور اسلامی نظام کے اعلیٰ اہداف و مقاصد کے حصول میں خدا سے رابطہ، اس کی طرف توجہ،توسل اور راز و نیاز کا بہت بڑا کردار ہے۔ اس کام کے لئے مناسب مواقع بهی یہی ہیں جو معین کئے گئے جن میں سے ایک اہم موقع یہی عرفہ کا دن ہے۔ امید ہے خدا آپ کو اپنی رحمتیں برکتیں اور توفیقات عنایت فرمائے۔
میں جوانوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اس دعا کے ترجمہ میں غور کریں۔ یہ دعائیں بالخصوص دعائے عرفہ اور دعائے ابو حمزہ ثمالی اسلامی تعلیمات سے بهری ہیں۔ ان میں موجود معانی و مفاہیم کو دیکهیں انسان کی آنکهیں کهول کر رکه دیتے ہیں یہ اور اس کے اندر ان معرفت پیدا کرتی ہیں۔ خداکی مدد، اس کی توفیق، اس کی عنایت ان سب چیزوں میں دعائوں کو تلاش کیا جا سکتا ہے لہذا ان دعاووں کی قدر و منزلت پہچانیں۔

ای میل کریں