سب ملکر امام خمینی(رہ) کے ارشادات کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیا: صدر روحانی

سب ملکر امام خمینی(رہ) کے ارشادات کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیا: صدر روحانی

صدر روحانی کا ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار کے احاطے میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب

ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے صدر حسن روحانی کا خطاب:

ایرانی قوم استقامت اور پائیداری کے ذریعہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم آٹه سالہ مقدس دفاع کے دوران سیسہ پلائی دیوار کی مانند ثابت ہوئی اور دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا تها اور اب وہ استقامت اور پائیداری کے ذریعہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیں گے۔

یہ بات صدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج پیر ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے احاطے میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی-
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے آٹه سالہ مقدس دفاع کے دوران دشمنوں کی سازشوں اور ہتهکنڈوں پر غالب آکر مشرق و مغرب کے گٹه جوڑ کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ہرگز دشمن کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے غیور جوانوں، فوج کے بہادر سپاہیوں، سپاہ پاسداران کے جیالوں، رضاکار فورس بسیج کے فدا کاروں، سب نے مل کر امام خمینی (رہ) کے ارشادات کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیا اور فوجی لباس زیب تن کرکے جنگی محاذوں کی طرف روانہ ہوئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آٹه سالہ مقدس دفاع کے دوران مغربی ملکوں کی جانب سے صدام کو تحفے میں دیئے جانے والے جدید ترین ہتهیاروں اور جاسوسی کے سیٹ لائٹ سسٹم اور تمام تر تشہیراتی مہم کے باوجود، ایران کی غیور قوم خوفزدہ نہیں ہوئی اور وہ اپنے حق کے راستے پر گامزن رہی اور حق کے راستے پر ثابت قدم رہی اور آخرکار اس امتحان سے سرخرو ہو کر باہر نکلی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ایرانی عوام، عقل و منطق کے حامی اور جنگ وجارحیت کے خلاف ہیں جنہوں نے اب تک کسی بهی ملک کو جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا ہے لیکن وہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکهتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ایٹمی اسلحہ بنانے کے بہانے سے ہم پر اقتصادی پابندیاں لگائیں لیکن ایران کے باعزم و باہمت قوم نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیش رفت جاری رکهی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ آج بهی اپنے موقف پر قائم ہے اور دنیا والوں کو بتانا چاہتا ہے کہ پُرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کا حصول ایران کا آئینی حق ہے اور وہ اس حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

ای میل کریں