امام علی(ع) نے داعش کے بارے میں خبردار کیا تها: مصر کے سابق مفتی

امام علی(ع) نے داعش کے بارے میں خبردار کیا تها: مصر کے سابق مفتی

مصر کے سابق مفتی نے داعش کے خلاف امام علی علیہ السلام کی پیش گوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اس منحرف اور دهشتگرد گروہ کے بارے میں خبردار کیا تها۔

مصر کے سابق مفتی نے داعش کے خلاف امام علی علیہ السلام کی پیش گوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اس منحرف اور دهشتگرد گروہ کے بارے میں خبردار کیا تها۔
المحیط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی جمعہ نے کہا ہے کہ داعش کے اوصاف اسلامی کتابوں مخصوصا حضرت علی علیہ السلام کے خطبوں میں پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے امام علی علیہ السلام کی یہ حدیث نقل کی جس میں آپ نے فرمایا: ’’ ایک زمانے میں جب تم سیاہ پرچموں کو دیکهو تو اپنی جگہ سے حرکت نہ کرنا ( اور ان کے ساته نہ دینا) اور اپنے ہاتهوں اور پیروں کو حرکت نہ دینا( یعنی ان کے ساته بیعت نہ کرنا اور ان کی مدد کے لیے نہ بڑهنا) اس کے بعد ضعیف قوم ظاہر ہو گی کہ جن کے دل لوہے کے مانند سخت ہوں گے۔ وہ حکومت رکهتے ہوں گے لیکن وہ کسی عہد و پیمان کے پابند نہیں ہوں گے حق کی دعوت کریں گے لیکن ہر گز خود حق پر عمل پیرا نہیں ہوں گے، ان کے نام کنیتیں ہوں گی اور وہ شہروں کے ناموں سے منصوب ہوں گی۔ یہاں تک کہ ان کے درمیان اختلاف پیدا ہو گا اس کے بعد خداوند متعال حق کو جیسا چاہے گا ظاہر کرے گا‘‘۔

علی جمعہ نے کہا: داعش کو اس حدیث کا مصداق قرار دیا اور مزید کہا کہ اس گروہ کی مشکل یہ ہے کہ اسلام کو انہوں نے صحیح نہیں سمجها ہے۔

ای میل کریں