امام خمینی اور ان کے نظریات

امام خمینی اور ان کے نظریات

گونجتی ہے آج بهی تیری صدائے اتحاد /ـ/-/ تیری کوشش تهی مسلماں ہوں فدائے اتحاد

مرد آہن اعلم دیں آسمان عز وشاں  /ـ/-/  عزم وایثار وعمل انسانیت کی روح وجاں

دین کی توقیر کو ہوتے جو دیکها بے نشاں  /ـ/-/  اے خمینی تو بڑها دل میں لیے عزم جواں

قوم اور اسلام کی روح محبت السلام

رہبر اعظم وقار ملک وملت السلام

بچپنے میں تونے جو سوچا تها وہ پورا کیا  /ـ/-/  چاہتا تها ملک اور اسلام کی ہی تو بقا

بیٹه کے پیرس میں تونے قوم سے کی التجا  /ـ/-/  آؤ میدان عمل میں خادم شاہ ہدا

رہبری کو کرچکی جب قوم تیرا انتخاب

تاج شاہی کے خلاف آیا عظیم اک انقلاب

روح میں تیری سمایا نقش خیبر گیر تها  /ـ/-/  اس لئے خوش فکر تها، خوش فہم تها، خوش تدبیر تها

موجزن تیری رگوں میں جذبہ تعمیر تها  /ـ/-/  عارفوں کی بزم میں تو صاحب توقیر تها

فخر میثم، بوذر وعمار وقنبر السلام

گوہر اسلام کے تابندہ جوہر السلام

جو نہ سمجها ہو سمجه لے ہے خمینی کا پیام  /ـ/-/  پیروی احکام حق کی ہر مسلمان کا ہے کام

کوششوں سے سب شریعت کا کریں قائم نظام  /ـ/-/  راہ حق میں جو مٹے گا پائے گا عمر دوام

مرد و زن کے قلب میں انسانیت کا درد ہو

متحد اسلام کی تبلیغ کو ہر فرد ہو

گونجتی ہے آج بهی تیری صدائے اتحاد  /ـ/-/  تیری کوشش تهی مسلماں ہوں فدائے اتحاد

سینکڑوں پیغام تیرے ہیں برائے اتحاد  /ـ/-/  اہل باطل کی ہے کوشش ہو نہ پائے اتحاد

ہو نہ پائی متحد جو قوم مٹتی ہی رہی

زور دستی سےزمانے کی وہ پٹتی ہی رہی

مسجد اقصیٰ سے اسرائیل کا قبضہ ہٹے  /ـ/-/  اتحادی فوج یوں سر جوڑکر رن میں لڑے

دشمنان دین کی لاشوں سے ہر میدان پٹے  /ـ/-/  اہل دیں کی سر زمین سے زور باطل کا گهٹے

ولولوں کو دیکه کر دشمن کا دل تاراج ہو

کل جو کرنا ہے تمہیں ہمت کرو تو آج ہو

اے خدا عشق خمینی سے مجهے توفیق دے  /ـ/-/  قوم کی تعمیر کا ہی ولولہ دل میں رہے

بچہ بچہ عظمت اسلام پر ہی مر مٹے  /ـ/-/  موجزن جوش عمل ہو جو سخن میرا سنے

جرئت عزم خمینی سے رہے بیدار قوم

حشر تک درس حسینی سے رہے گلزار قوم

کہہ دے ساغر، شیر دل دیں کے غضنفر السلام  /ـ/-/  عاشق اسلام محبوب پیمبر السلام

اے غلام فاتح صفیں وخیبر السلام  /ـ/-/  عام اسلام کے بے باک رہبر السلام

دہر میں جوش عمل سے آج بهی زندہ ہو تم

آسمان عزم کے خورشید تابندہ ہو تم

 

سید اشتیاق حسین ساغر لکهنوی - ہندوستان

ای میل کریں