امام خمینی، برسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی نظر میں

امام خمینی، برسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی نظر میں

زہرا عبداللہ، سوریہ، محقق

ابتدا میں بتانا ضروری ہے کہ امام خمینی(رح) نے صرف زندگی کے ایک گوشے کو بیان نہیں کیا اور اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ آپ نے بہت سارے انسانی مسائل پر توجہ دی ہے ۔ امام ایک انسان کو ایک انسان کی طرح دیکهتے تهے اور اس کے اخلاقی، تربیتی اور عقیدتی پہلو پر نظر رکهتے تهے۔ آپ کی کوشش تهی کہ انسان سازی کے مختلف پہلووں کی طرف لوگوں کی ہدایت کریں اور انسان کے معراج کمال پر جانے کی راہ فراہم کریں۔ امام(رہ) سب سے زیادہ جس مسئلے پر توجہ دیتے تهے وہ ولایت فقیہ کا مسئلہ تها۔ اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین پر بهی آپ کی خصوصی نظر تهی۔ اس مسئلہ کی امام کی نظر میں بہت اہمیت تهی اور عصر حاضر میں عالم اسلام و عربوں کا کلیدی اور بنیادی مسئلہ شمار ہوتا ہے۔

ای میل کریں