آمرلی کا محاصرہ ختم /  دوبڑی طاقتیں تیسری دنیا کے ممالک کے خلاف متحد

آمرلی کا محاصرہ ختم / دوبڑی طاقتیں تیسری دنیا کے ممالک کے خلاف متحد

بارالہا!... دنیا کے مظلوموں بالخصوص مسلمانوں کو ظالمین کے شر سے بچا، مسلمانوں میں بیداری پیدا کر... امید ہے کہ اسلامی مجاہدین ومبارزین پوری دنیا میں عالمی کفر (ونفاق) پر کامیاب ہوں گے۔

عراقی فوج نے آج اپنے آپریشن میں کامیابی حاصل کرکے آمرلی کے علاقہ کا محاصرہ ختم کردیا۔

جماران رپورٹ  کے مطابق، ایسنا نے سومریہ عراقی ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکها ہے: جاسم محمد جعفر،

ایک ترکمانی عہدیدار نے آمرلی کے علاقہ کا محاصرہ ختم ہونے کی خبر دی ہے۔

جعفر نےمزید کہا: یہ فورسز بغداد اور کرکوک کے علاقوں کا ارتباطی راستے میں امن کے لئے اقدام کریں گے اور علاقہ کو چهاروں طرف سے پر امن بنانے کے لئے اور راستے کو کهولنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینگے۔

دجلہ کے آپریشن کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے  فرانسسی پرس  میں  آپریشن کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا یہ آپریشن  لڑاکا طیاروں کی مدد سے شروع ہوئی جس میں داعش نے فرار کا راستہ اختیار کیا ااور ہماری فوج نے پیش قدمی کی ہے۔

دوسری طرف کردستان محب وطن یونین کی تنظیم کے مسئول کریم ملا شکور نے طوز کریم کے علاقے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورسسز ینکجہ گاؤں میں داخل ہوچکے ہیں اور داعش سے انکی شدید لڑئی ہوئی ہے۔

ہفتہ کے دن عراقی فوجوں نے اپنی لڑاکا طیاروں اور توپخانوں سے تین دیہاتوں کو جو آمرلی کے اطراف میں واقع ہے ہدف قرار دیتے ہوئے داعش کے ہیڈکواٹر پر حملہ کیا تها۔

عراقی فوج نے ہفتہ کے دن شیعہ مسلح گروہ، کرد اور امریکی ہوائی حملوں کی مدد سے آمرلی کے علاقے میں بڑے آپریشن کا آغاز کیا تها۔

آمرلی میں تقریبا  ۱۵ ہزار عراقی ترکمانی اقلیت  نے جو شیعہ مذہب ہیں سکونت اختیار کر رکهی ہے۔

. . . . . . . .

مسلمانو! اسلام کی مدد کو پہنچو:  امام خمینی(رح)

ضروری سمجهتا ہوں کہ ایک نہایت اہم نکتے کی طرف اشارہ کروں کہ جو مسلمانوں اور دنیا کے مستضعفین کی مشکلات کیلئے راہ کشا ہے اور وہ یہ کہ وہ لوگ جو اسلامی ممالک کے بارے میں تهوڑی سی بهی فکر کرتے ہوں خوب جان لیں گے کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں اور ان کی تابع قوتوں کا جس بات پر آپس میں اتفاق اور اتحاد ہے اور وہ اس اتحاد سے کبهی بهی دستبردار نہیں ہوں گے، وہ تیسری دنیا کےممالک خصوصا وسیع اور غنی اسلامی ممالک کو ثقافتی، اجتماعی، اقتصادی، سیاسی اور فوجی لحاظ سے پیچهے رکهنا اور تیسری دنیا میں مذکورہ امور میں اپنے استعماری مفادات کو ٹهونسنا ہے اور اس مقصد کیلئے کہ جو ان کی نظر میں بہت اہمیت رکهتا ہے، انہوں نے بہت مشقتیں اٹهائی ہیں، وقت اور کافی پیسے صرف کئے ہیں اور کررہے ہیں۔

بارالہا!. . . دنیا کے مظلوموں بالخصوص مسلمانوں کو ظالمین کے شر سے بچا، مسلمانوں میں بیداری پیدا کر. . . امید ہے کہ اسلامی مجاہدین ومبارزین پوری دنیا میں عالمی کفر (ونفاق)  پر کامیاب ہوں گے۔

صحیفہ امام(رہ)، ج19، ص342۔

واقعا سپرپاور طاقتوں نے عملی طورپر منصوبے بندی کے تحت مشقتیں اٹها کر، وقت اور پیسے صرف کر کے اسلامی ممالک کو پیچهے ڈهکیل دیا آپس میں اختلافات پهیلا دیا اور  طالبان وداعش جیسے منحوس دہشت گرد گروپ بنا کر اسلامی ممالک میں اسلام کے نام سے کیا کیا نہیں کررہے ہیں جو زبان وقلم بیان سے عاجز وقاصر ہے تا کہ دین محمدی(ص) اسلام کا فروغ واشاعت سے روکے۔  یُرِیدُونَ لِیُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ

اللہم نجنا من الظالمین

ای میل کریں