وزیر خارجہ کا نجف اشرف میں امام خمینی کے گهر کا دورہ

وزیر خارجہ کا نجف اشرف میں امام خمینی کے گهر کا دورہ

ایران میں بادشاہت حکومت کے دوران جب امام خمینی(رہ) کو جلاوطنی پر مجبور کردیا گیا تو آپ 13 سال تک اس گهر میں بمع اہل خانہ رہائش پذیر تهے۔

عراق کے دورے کے دوران  ایرانی وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف نے نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کے گهر بهی نزدیک سے دیکها- اور یہ دورہ انهوں نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی(مدظلہ) سے ملاقات کرنے سے پهلے انجام دیا۔

ایران میں بادشاہت حکومت کے دوران جب امام خمینی(رہ) کو جلاوطنی پر مجبور کردیا گیا تو آپ 13 سال تک اس گهر میں بمع اہل خانہ رہائش پذیر تهے۔ آپ(رہ) اسی گهر میں اسلامی ایرانی انقلابیوں کے ساته ملاقاتیں بهی کرتے تهے، درحقیقت آپ ان کیلئے مرکز ومحور انقلاب تهے، آخرکار شاہ ایران حکومت کے دباؤ سے صدام نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن امام راحل نے اسلامی انقلابی ذمہ داری سے سبک دوش ہونے کے بجائے عراق سے فرانس کی طرف ہجرت اختیار فرما کر دینی وظیفہ انجام دیتے رہے۔

ای میل کریں