تصــــویر (عظیم قائد امام خمینیؒ کی یاد میں)

تصــــویر (عظیم قائد امام خمینیؒ کی یاد میں)

ایک تصویر سامنے ہے میرے //
ایک تصویر میرے دل میں ہے

ایک تصویر سامنے ہے میرے

ایک تصویر میرے دل میں ہے

 

جانے پہچانے خد وخال اس کے

عزم، ہمت، ثبات کی تجسیم

 

پهر گئی جس سے اپنی آنکهوں میں

ایک دور حیات کی تصویر

 

نیم تاریک نیم روشن دن

بے دلی کی ردا میں لپٹے ہوئے

 

در ودیوار بے یقینی کے

کچه ورق خون دل سے رخشندہ

 

کچه ورق آرزو کے ناخواندہ

کیا زمانہ تها سب لبوں پر تها

 

قصہ ہونے کا اور نہ ہونے کا

یہی چہرہ تها تب بهی پیش نظر

 

سچ تو یہ ہے کہ اس کے ہونے سے

سارے رستے تهے اپنے زیر قدم

 

آرزو آسماں کو چهونے کی

دل میں اس طرح پلکیں جهپکاتی

 

رات کے گدلے نیلے پانی میں

روشنی دور تک نظر آتی

 

یہی چہرہ ہے آج پیش نظر

روشنی جس سے قصر جاں میں ہے

 

ایک تصویر سامنے ہے میرے

ایک تصویر میرے دل میں ہے

 

ڈاکٹر توصیف تبسم - پاکستان

ای میل کریں