امام خمینی(رہ)  کی الہی اور معنوی آواز پوری دنیا میں گونج اٹهی

امام خمینی(رہ) کی الہی اور معنوی آواز پوری دنیا میں گونج اٹهی

امام خمینی (رہ) نے عین اسی وقت جب اسلام کو سیاست اور نظام حکومت سے جدا کرنے کی تیاری مکمل ہوچکی تهی، اسلام کو مٹانے کی کوشش جاری رکهی تهی، اسی وقت روح اللہ خمینی (رہ) نے عالم اسلام کو نئی زندگی بخشی۔

مشرق سے لیکر مغرب تک اسلام اپنی عقلی، منطقی اور فطری بنیادوں کی وجہ سے خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور صدیوں کی دفاعی پوزیشن سے باہر آکر مغرب کے خود ساختہ نظام اقتدار کو للکار رہا ہے۔

بحار الانوار، ج 60، ص 216 میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے روایت ہے کہ:

"قم سے ایک شخص لوگوں کو حق کی طرف دعوت دے گا اور ایک جماعت اس کے ساته قیام کرے گی جو لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور خوفناک طوفان بهی انهیں اپنی جگہ سے نہ ہلا پائیں گے، یہ لوگ جنگ سے نہیں ڈریں گے اور خوف و ہراس کا احساس نہیں کریں گے۔ انهیں خدا پر توکل اور بهروسہ ہوگا اور آخر کار کامیابی صاحبان تقویٰ ہی کے نصیب میں ہے"۔

اب بغور فکر وریسرچ کریں کہ اس دور میں وہ شخص مرد خدا، روح خدا، خمینی کےعلاوہ کوئی اور نظر آئے گا؟! یہ ایک ایسی  کثیر الجہات شخصیت تهی جس نے نظریاتی کشمکش کے اس عہد میں ایک حیات بخش اور فکر انگیز فضاء میں سانس لینے کے لئے حالات پیدا کئے۔ امام خمینی(رہ) نے مسلمانوں کو اپنا کهویا ہوا وقار اور لُٹی ہوئی آبرو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پیغمبرانہ اسوہ سے راستہ مستنیر کرکے انسانیت کے لئے فیض بخش اور حقیقی ارتقاء کا ذریعہ بنایا۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساته ہی امام خمینی(رہ) کی الہی اور معنوی آواز پوری دنیا میں گونج اٹهی۔ آپ نے خالص محمدی اسلام کی تعلیمات پر تکیہ کرکے عصر حاضر کے سماجی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو خاطر خواہ حد تک بدل دیا۔

امام خمینی(رہ) نے عین اسی وقت جب اسلام کو سیاست اور نظام حکومت سے جدا کرنے کی تیاری مکمل ہوچکی تهی، اسلام کو مٹانے کی کوشش جاری رکهی تهی، اسی وقت روح اللہ خمینی(رہ) نے عالم اسلام کو نئی زندگی بخشی۔

ای میل کریں