امام خمینی کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ ہے:  علامہ عابد حسینی

امام خمینی کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ ہے: علامہ عابد حسینی

اخبار کے مطابق علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔ امام راحل نے بغیر وسائل اور سہولیات کے طاقتور طاغوتی نظام کو شکست سے ہمکنار کیا۔

3 شعبان سن 3 ہجری کو مدینہ منورہ میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ اسی مناسبت سے 14 سو 32 سال گزرنے کے باوجود آج تک ہر سال دنیا کے گوشے گوشے میں یہ دن پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہےاور امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دنیا بهر کی طرح تحریک حسینی کے زیراہتمام پاراچنار شہر میں بهی امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت نیز امام خمینی کے یوم وفات کی مناسبت سے 3 شعبان کو ایک عالیشان جلسے کا اہتمام کیا گیا تها۔ جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ جلسے  سے مقامی علمائے کرام کے علاوہ باجوڑ اور چارسدہ کے جید اہل سنت علمائے کرام نے بهی خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو امت مسلمہ کی روحانی اور اخلاقی نجات کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ہم مسلمانوں کے پاس جو کچه ہے وہ کربلا کے صدقے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مشہور مذاہب اس بات کی شدید خواہش رکهتے ہیں کہ کاش ہمارے پاس واقعہ کربلا کا کوئی نمونہ ہوتا، تو ہم پوری دنیا پر حکومت کرتے اور پوری دنیا کو اپنی مذہب کے پیروکار بناتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قربانی نہ ہوتی تو امت مسلمہ کے سامنے یزیدی کردار ہی حجت ہوتا۔ یوں مسلمان انہی کو اصل اسلام سمجه کر برقرار رکهتے۔ انہوں نے امام عالی مقام کی قربانی کو امت کے لئے نجات کا ذریعہ قرار دیا۔ 

جلسے سے مقامی علماء نے بهی اپنے خطاب کے دوران امام خمینی کی عظیم شخصیت کو اجاگر کیا۔ اس دوران علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ ہے، امام راحل نے بغیر وسائل اور سہولیات کے ایک طاقتور طاغوت اور اسکے طاغوتی نظام کو پاش پاش کرکے شکست سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے سیاسی اور مذہبی رہنماوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار بهی گونا گوں مسائل سے دوچار ہے۔ ہمیں متحد ہوکر ان مسائل کے حل کے لئے قیام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار اور ملک کے دیگر علاقوں میں شیعوں کے ساته بےانصافی اور ناروا سلوک پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ حکومت اپنے عوام کے مسائل اور مشکلات میں اگر واقعا سنجیدہ ہے۔ تو وہ بلا تفریق مذہب و مسلک اپنے ہر شہری کو پورا پورا تحفظ فراہم کرے اور انہیں پورا پورا انصاف دلایا جائے۔ 
پروگرام کے اختتام پر تحریک حسینی کے سپریم لیڈر، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی نے تحریک کے نومنتخب صدر مولانا منیر حسین سے حلف لیا۔ 

ای میل کریں