امام خمینی(رہ)کے افکار کی ترویج کا ایک بہترین ذریعہ ہنر ہے

امام خمینی(رہ)کے افکار کی ترویج کا ایک بہترین ذریعہ ہنر ہے

ہم ہنر پیشہ ہمیشہ کی طرح آج بهی امام خمینی(رہ) کے تئیں اپنی عقیدت کے سبب آج بهی گذشتہ کے مانند آپ کے ساته ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔ہم سب کمال شوق و ذوق کے ساته امام بزرگوار کے افکار کی ترویج میں اپنا کردار نبهانے پر مصمم ہیں۔

اصفہان کے بعض ہنرمندوں کی ادارہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ) کے مدیر سے ملاقات

ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے مدیر نے اس ملاقات کے دوران کہا:حضرت امام خمینی(رہ) کے افکار کی ترویج کا ایک بہترین ذریعہ ہنر ہے۔

ایران کے معروف ومشہور اور دیدہ زیب شہر اصفہان کے بعض ہنرمند اور فلم اسٹوری لکهنے والے افراد نے ادارہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ) شعبہ اصفہان کے مدیر  حجۃ الاسلام والمسلمین جناب کمساری سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے آغاز میں ایران کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکهنے والے سینئر فرد جناب بکتاشیان نے تمام ہنرمندوں کی جانب سے مذکورہ ادارہ کے نئے مدیر کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اضافہ کیا:ہم ہنر پیشہ ہمیشہ کی طرح آج بهی امام خمینی(رہ) کے تئیں اپنی عقیدت کے سبب آج بهی گذشتہ کے مانند آپ کے ساته ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔ہم سب کمال شوق و ذوق کے ساته امام بزرگوار کے افکار کی ترویج میں اپنا کردار نبهانے پر مصمم ہیں ۔

اس ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام جناب کمساری نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:آج کے اس پُر ابتلاء اور پر آشوب دور میں ہماری ایک ذمہ داری حضرت امام خمینی(رہ) کے افکار کی اپنے معاشرہ میں تبلیغ وترویج ہے۔یقیناً یہ کام ہنر کے ذریعہ زیادہ آسانی سے انجام پا سکتا ہے۔

جناب کمساری نے امام خمینی کے تفکرات کی رو سے سنیما کا ذکر کرتے ہوئے اضافہ کیا:امام خمینی(رہ) نے ایران میں وارد ہوتے ہی شروع دن سے اعلان کیا تها کہ ہم سنیما اور فلم کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ہماری مخالفت کا اصل محور فحشا و فساد ہے ۔

اس سے بخوبہ اندازہ ہوتا ہے کہ امام خمینی ہنر پیشہ اور فلمی دنیا میں اپنے وظائف پر عمل کرنے والوں سے ایک خاص الفت رکهتے تهے۔ادارہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ) شعبہ اصفہان نے ان افراد سے تعاون کا وعدہ کیا ۔

 

منبع: جماران

ای میل کریں