امام خمینی(رح) کے مکتب سے /  عید فطر سے مأخوذ راستہ اور طریقہ

امام خمینی(رح) کے مکتب سے / عید فطر سے مأخوذ راستہ اور طریقہ

عید فطر ہے، اللہ تعالی کی ضیافت کی عید جو مقدمہ ہے عید لقــاء اللہ (عید قربان) کے لئے، یہ عید وصال ہے جو درست اور باعزت جینے کی راہ وروش ہمیں سیکهاتی ہے۔

جماران کے مطابق، زندگی کے لمحات سے صحیح استفادہ کرنا اگرچہ ایک پسندیدہ اورتاکید شدہ امرہے، لیکن ایسی شخصیات بهی ہیں جو زندگی کاایک ایک لمحہ لمحہ کوقیمتی اورغنیمت جانتے ہیں اور انهیں اس بات کا یقین ہے کہ ''تمام کائنات رحمت ِ الٰہی کے سایہ میں ہے، جو کچه بهی ہے اس کی رحمت وکرم ہے اور اس کی رحمت ہر چیز پرمحیط اور چهائی ہوئی ہے"

(صحیفہ امام، ج21، ص44)

اوررحمت ِالٰہی کوضایع وبرباد کرنے سے خائف اورجهجکتے ہیں، چنانچہ قیمتی اورانوکها فرصتوں اوراللہ تعالیٰ کا پوشیدہ فضل وکرم کا بخوبی قدر کرتے، پوری طرح فائدہ اٹهاتے ہیں، اسی لیے روزہ­ی ماہ مبارک رمضان کے بارے میں جو اللہ تعالیٰ کی میزبانی میں دی جانی والی مہمانی کے لئے ایک دعوت ہے، انهیں یہ باور ویقین ہے کہ ''باب ِضیافت (مہمانی) ایک خاص باب ہے اور ضیافت کےلئے دعوت، خود ایک اور مسئلہ ہے۔'' (ایضاً)

چونکہ (یہ ماہ) فرصت وموقعیت میں خالص ومنفرد ہے اس کا ماحاصل انفرادی طورپر تہذیب نفس ہے اور اجتماعی طورپر معاشرہ کی سالمیت اور پاکیزگی ہےاور اس جد وجہد کا اجر یقینا عید اور فرحت وخوشی ہے، عید فطر ہے، اللہ تعالی کی ضیافت کی عید جو مقدمہ ہے عید لقــاء اللہ (عید قربان) کے لئے، یہ عید وصال ہے جو درست اور باعزت جینے کی راہ وروش ہمیں سیکهاتی ہے۔

اس سلسلہ میں ہم، حضرت امام(رہ) کا سبق آموز پیغام کا ایک حصہ اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کریں گے:

''میں تمام مسلمانوں کی خدمت میں اور اندرون وبیرون ملک رہائش پذیر اسٹوڈنٹس نیــز تمام جوان طبقے کے مسلمانوں (ایدیہم اللہ تعالیٰ) کی خدمت میں عید سعید فطر کی آمد پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔
مبارک ہو یہ عید  آپ روشن خیال وروشن ضمیر اور دیندار حضرات پر جو دین اسلام - جو فلاح وآسائش وآبادی نیــز بشر کی معنوی ومادی ضروریات کو پورا کرنے کا ضامن ہے - کے اہداف کی راہ میں قربانی و فداکاری کرتے ہیں۔

مبارک ہو اُن مسلمانوں پر جو احکام اسلام اور اسلامی ممالک کے دفاع کی راہ میں نیــز استعمار اور ان کے خبیث کارندوں کے

چنگل سے رہائی کے لیے قیــد، جلاوطنی، شکنجہ اور قتل قبول کرتے ہیں اورظلم وستم کا ہاته کاٹنے کے لئے ہر قسم کی محرومیت کو برداشت کرتے ہیں۔

فطر، وہ دن ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمام مسلمین کے لئے عید قرار دیا تاکہ مسلمان عید کی نماز اور ہرعصر ودور سے مناسب عید کے خطبوں میں اپنی عظیم اجتماع کی بدولت اسلام اور خونخوار دشمنوں کے مقابلہ میں اپنی ذمہ داری اور راہ وروش کا درست تشخیص دے سکیں ۔''(صحیفہ امام ،ج3،ص170)

ای میل کریں