یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے مترادف: صدر روحانی

یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے مترادف: صدر روحانی

فلسطینی برسہا برس سے محاصرے میں ہیں اور آج وہ ایک غاصب اور سفاک حکومت کے خلاف لڑ رہے اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں عوام کی بهر پور شرکت مظلوم فلسطینی عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت کے مترادف ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ریڈیو تہران کے نمائندے سے گفتگو کے دوران غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے پیش نظر "عالمی یوم القدس" کے جلوسوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:

رواں سال میں یہ جلوس جس قدر زیادہ اہمیت کے ساته پرشکوہ ہوں گے اسی انداز میں اس کے معنی فلسطین کی مظلوم ملت کی زیادہ سے زیادہ حمایت کے ہوں گے اور غاصب صیہونی حکومت کو یہ واضح پیغام پہنچ جائے گا کہ جارحیت اور قتل وغارت کا نتیجہ شکست و ناکامی کی صورت میں ہی برآمد ہوتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا:

"عالمی یوم القدس" کے جلوسوں میں بهرپور شرکت کے ایک معنی یہ بهی ہیں کہ ایران کی مسلمان اور انقلابی قوم مظلوموں خصوصا فلسطین کی مظلوم ملت کی حامی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ رواں سال کا "عالمی یوم القدس" گزشتہ برسوں کی بنسبت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ نہتے اور روزہ دار فلسطینی برسہا برس سے محاصرے میں ہیں اور آج وہ ایک غاصب اور سفاک حکومت کے خلاف لڑ رہے اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ واضح رہےکہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعۃ الوداع ماہ مبارک) کے دن کو "عالمی یوم القدس" کا نام دیا تها۔


ای میل کریں