ماضی کی تکرار سے بچنے کے لئےہمیں توبہ کرنی چاہئے: حجۃ الاسلام اکرمی

ماضی کی تکرار سے بچنے کے لئےہمیں توبہ کرنی چاہئے: حجۃ الاسلام اکرمی

خدا وند متعال فرشتوں کے توسط سے اپنے بندوں کو سعادت؛ عزت اور رحمت کا پیغام دیتا ہے۔ پروردگار اپنے بندوں کے سامنے ان اقدار کے پیغام کو فرشتوں کے ذریعہ پہنچاتا ہے اب بندوں کو چاہئے اس پیغام کو حاصل کریں ۔ان پیغامات کے حصول کی خاطر بندگان خدا کو اپنے قلوب پاک وپاکیزہ بنانے ہوں گے۔

ایران کے صدر مملکت کی ثقافتی امور سے مربوط ادارہ کے مدیر نے پروردگار عالم کے پیغام دریافت کرنے کا وسیلہ فراہم کئے جانے کی بات بیان کرنے کے دوران کہا:

خدا وند عالم کے پیغام کے حصول کی خاطر ہمیں پہلے تو توبہ کرنی چاہئے؛اس کے بعد تعقل و تفکر اور ارادہ سے کام لینا چاہئے۔

شب قدر کے اعمال کی بجا آوری کے دوران امام خمینی(رہ) کے حرم میں تقریر کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے سید رضا اکرمی نے سورہ مبارکہ کی تلاوت کرتے ہوئے فرمایا:خدا وند عالم نے فرمایا :ہم نے ہر چیز کو خاص اندازہ کے تحت خلق کیا ہے اور ہر چیز کو اس کے خاص اندازہ اور ظرفیت کے مطابق قرار دیا ہے۔

سورہ مبارکہ کی مختصر توضیح دیتے ہوئے اس سورہ میں کلمہ سلام کی توضیح پیش کرتے ہوئے موصوف نے اشارہ کیا :قرآن مجید میں ۴۰ سے زیادہ مرتبہ کلمہ« سلام »استعمال ہوا ہے جہاں پر خدا وند عالم کا تعارف بهی پیش ہوا ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن کریم کی آیات میں خود کو« سلام »کے عنوان سے پہچنواتا ہے اور اسی طرح جنت کے دروازوں میں سے ایک کا تعارف «دار السلام» کے نام سع کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام اکرمی نے سلام کو ایسا ہدیہ بتایا جو خود رب کریم نے انبیاء علیہم السلام کو عطا فرمایا تها ۔اسی طرح جب کوئی بندہ پروردگار جنت میں داخل ہو رہا ہوگا فرشتے اسے« سلام» کے ذریعہ خیر مقدم عرض کریں گے۔

ایران کے صدر مملکت کے ثقافتی امور سے مربوط ادارہ کے مدیر نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ خدا وند متعال فرشتوں کے توسط سے اپنے بندوں کو سعادت؛سلامتی؛صحت؛محبت؛عزت اور رحمت کا پیغام دیتا ہے۔ساته ہی اضافہ فرمایا :پروردگار اپنے بندوں کے سامنے ان اقدار کے پیغام کو فرشتوں کے ذریعہ پہنچاتا ہے اب بندوں کو چاہئے اس پیغام کو حاصل کریں ۔ان پیغامات کے حصول کی خاطر بندگان خدا کو اپنے قلوب پاک وپاکیزہ بنانے ہوں گے۔

موصوف نے بات آگے بڑهاتے ہوئے کہا:رحمت سے لبریز پیغام کے حصول سے قبل ہمیں توبہ کے ذریعہ اپنے دلوں کو پاکیزہ بنانا ہوگا۔ساته ہی پیغام خداوندی کے حصول کی ایک شرط انسان کا پختہ ارادہ قرار دیتے ہوئے موجودہ شمسی سال کا نام {سال اقتصاد وثقافت؛قومی عزم اور جہادی مدیریت کے ساته }لیتے ہوئے اشارہ کیا :قرآن مجید میں ۹ بار کلمہ عزم استعمال ہوا ہے ۔خداوند عالم ہمیشہ اپنی نبیوں کو عزم کی تلقین فرماتا رہا۔انقلاب اسلامی کے معمار حضرت امام خمینی(رہ) نے بهی ۱۳۴۳ ہجری شمسی کوقم میں واقع مسجد اعظم کے ہال میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا تها:میں صرف زبانی جمع خرچی کرنے والا مولوی نہیں ہوں بلکہ جو کہتا ہوں اسے کر کے بهی دکهاتا ہوں۔

امام خمینی(رہ) مصمم عزم وارادہ کے ساته اٹه کهڑے ہوئے اور اگر چہ امام مختلف ممالک میں جلاوطنی کا دور گزارا لیکن اپنی بات بہ بانگ دہل دنیا والوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اکرمی نے اپنی گفتگو کا اختتام ان جملوں پر کیا:پیغامات خداوندی کے حصول نیز اپنے ماضی کی تاریخ سے کنارہ کشی کرنے کی خاطر کہ جس ماضی میں خطا ونسیان،گناہ وفساد؛برائیاں اور بدحجابی جیسے رذائل پائے جاتے تهے؛ہمیں اس کی تکرار سے پرہیز کرنا ہوگا ساته ہی توبہ کے ذریعہ دلوں کو آمادہ اور تفکر و تعقل اور قوی ارادہ سے کام لیتے ہوئے قدم آگے بڑهانے ہوں گے۔

 

ای میل کریں