اراک

اراک کی طرف ہجرت

روح اللہ خمینی ۱۹۱۹ء میں شہر اراک کے حوزۂ علمیہ ( دینی درسگاہ ) کی طرف روانہ ہوئے اور اسلامی علوم کے حصول کے لئے دروس میں بهر پور شرکت کی

حضرت آیت اللہ موسوی خمینی نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بناپر بچپن اور لڑکپن کے دور میں ہی اس زمانے کی مروجہ تعلیمات اور دینی مدارس کے نصاب میں شامل مقدمات ( ابتدائی کتب ) اور سطح ( اعلی سطح کے درسی متون ) کا کچھ حصّہ خاص طور پر عربی ادب، منطق، فقہ اور اصول فقہ، علاقے کے مندرجہ ذیل اساتذہ اور علماء کرام سے حاصل کیا:

آقا میرزا محمود افتخار العلماء،

مرحوم میرزا رضا نجفی خمینی،

مرحوم آقا شیخ علی محمد بروجردی،

مرحوم آقا شیخ محمد گلپایگانی اور مرحوم آقا عباس اراکی، لیکن سب سے  زیادہ آپ نے اپنے برادر بزرگوار مرحوم آیت اللہ سید مرتضی پسندیدہ سے استفادہ کیا۔

۱۹۱۹ء میں شہر اراک کے حوزۂ علمیہ ( دینی درسگاہ ) کی طرف روانہ ہوئے اور اسلامی علوم کے حصول کےلئے دروس میں بهر پور شرکت کی۔

ای میل کریں