امام خمینی نے دنیا بهرکے حریت پسندوں کو جرائت گویائی عطا کی

امام خمینی نے دنیا بهرکے حریت پسندوں کو جرائت گویائی عطا کی

انقلاب اسلامی کی کامیابی امام خمینی(رہ) کی غدیر و عاشورا پر کامل ایمان کانتیجہ تها۔
علامہ ناصرعباس جعفری

امام امت، بانی انقلاب اسلامی، بت شکن زمان، حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کی پچیسویں برسی کے موقع پر وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نےکہا:

امام خمینی(رہ) آزادی خواہوں کی امیدوں کا مرکزتهے، دنیا بهرمستضعفین ومحرومین امام خمینی کو اپنے دردوں کا مداوا سمجهتے تهے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی امام خمینی(رہ) کی غدیر و عاشورا پر کامل ایمان کانتیجہ تها۔

ان کا مزید کہنا تها کہ عالم غربت میں پروان چڑهنے والا ایک فقیہ دنیا بهر کے مظلوموں کی آواز بن گیا۔ گذرتے وقت کے ساته ساته تمام استکباری قوتوں کے مکروہ چہروں سے نقابیں نوچنا، امام خمینی کاعظیم کارنامہ تها۔ وحدت اسلامی کے فلسفے کو موجودہ معاشرے میں عملی شکل دینے میں امام خمینی(رہ) نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قبلہ اول پر غاصب صیہونی قبضے کے خلاف امام خمینی کا نقطہ نظر آج پورا عالم بشریت تسلیم کرتا ہے۔ امام خمینی نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کامل اسلامی نظام سیاست وحکومت دنیا کے سامنے پیش کیا جو آج بهی دنیائے اسلام کےلئے نمونہ عمل ہے اور رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای، امام خمینی(رہ) کے افکار ونظریات کی روشنی میں دنیا بهرکے مظلوموں اور محروموں کو مکمل رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔

 

شفقنا اردو

ای میل کریں