ہم سے متعلق

امام خمینیؒ ویب پورٹل نے  انٹرنیٹ کی دنیا میں  امام ؒ کی نظری وعملی سیرت کی تبلیغ وترویج کا آغاز کیا ہے۔اگرچہ    2000؁ سے ویب سائٹ کے میدان میں مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینیؒ  اور اس سے وابستہ مراکز نے اپنے مخاطبین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی کوششیں شروع کر رکهی ہے ۔ لیکن اس بار ،ایک نئے انداز میں ہم اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اس ویب پورٹل میں جو سہولیات ہم اپنے صارفین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں وہ تحقیق و ریسرچ  اور عمومی اطلاعات پرمشتمل ہیں۔ اور ان سروسز کو مختلف اور متعدد نظام کی مدد  سے مطالب فراہم کیا جاتا ہے۔مخاطبین ان خدمات سے بلاواسطہ یا  پورٹل کے مختلف صفحات میں استفادہ کرسکتے ہیں۔ صارفین کے اختیار میں ہے کہ وہ اس  پورٹل میں رکنیت لے کر اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں اور اپنے صفحات کو شکل دے ۔   اسی طرح صارفین عمومی اورتخصصی گوناگون سروسز سے استفادہ کرتے ہوئے ویب پورٹل میں موجود معلومات سے فائدہ اٹها کر اپنی عمومی ضرورتوں کو پورا کریں۔

ملٹی میڈیالائبریری سسٹمز، خبریں اور ویب پورٹل کی شکل میں پیش کی جانے والی سروسز  کی مختصر شرح حسب ذیل، پیش کر رہے ہیں:

ملٹی میڈیا لائبریری سسٹم

اس سسٹم کی ذمہ داری،  پورٹل کے مطالب پر نظارت اور نظامت  کرنا ہے اور اس کی بنیادی سروسز اور ڈهانچہ یوں ہے :

لائبریری خدمات

اس میں، مؤسسہ اور اس کی زیرنظر مراکز کی لائبریریوں کی سطح پر قبولیت،  امانتداری، کتاب شناسی کے متعلق معلومات میں تلاش، فہرست نویسی اور محفوظات ،جیسی خدمات شامل ہیں۔

 

ڈیجیٹل خدمات

اس میں، امام خمینیؒ اور ان کے آثار سے متعلق، گیلری (آڈیو، ویڈیو اور تصویر)، متون اور مفاہیم کی تلاش، خصوصی لائبریری، نئے مطالب، گراف اور سوالات و جوابات وغیرہ شامل ہیں ۔

بنیادی خدمات

اس میں، تلاش انجن(سادہ، مرکب، اعلیٰ) نیزکتاب شناسی کی معلومات میں تلاش، پورے متن میں تلاش،  ڈیجیٹل منابع کی جستجو اور وسیع تر انداز میں بهی تلاش کرنے کا انجن شامل ہے۔

گراف

اس میں،منتخب منابع کےحصو ں کومستند کرنے اورمعلومات کو رتبہ بندی کرنے کی سہولت کے ساته ساته لغت نامہ، اصطلاح نامہ، موضوعاتی گراف اور منابع کا موضوعاتی گراف وغیرہ بهی شامل ہے۔

خبریں اور ڈیٹابیس

اس سسٹم کے ذمہ، امام خمینیؒ سےمتعلق خبریں، مؤسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینیؒ اور مؤسسہ سے وابستہ  مراکز کی خدمات اور مصنوعات کو مندرجہ ذیل سروسز کے ذریعے متعارف کرانے کا، کام ہے۔

۱۔   نیوزسروس                     ۲۔         خبرنامہ                  ۳۔            ای میل

 پورٹل سسٹم

 یہ ، امام خمینیؒ  پورٹل ان پٹ کا سسٹم ہے جس کے بنیادی سسٹمز اور انفرادی اسٹریکچر مندرجہ ذیل ہیں:

تعاون کا فضا

یہ سروس مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کے درمیان باہمی تعاون،فراہم کرنے کی غرض سے مشترکہ ماحول کو ممکن بناتی  ہے۔ آپ یا وہ گروہ جس سے آپ تعلق رکهتے ہیں اس سروس  کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مطالب کی نظامت، ایڈیٹ، مشاہدہ اور تلاش کرسکتے ہیں جو آپ کےلئے بنیادی حیثیت رکهتے ہیں۔ نیز منابع شیئر کرنے کے ساته ساته کانفرنس ہال میں بهی متعلقہ مباحث میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ای   میل سروس

امام خمینی ؒ ویب پورٹل اپنے صارفین کے لئے ای میل بنا دیتا ہے ۔  اس سروس میں ای میل بهیجنا، دریافت کرنا، ای میلز کی رتبہ بندی، اراکین کے نام مشترکہ  ای میل ارسال کرنے کی صلاحیت کے ساته، آڈیو میل اور فکس بهی  شو کرنے کی  صلاحیت رکهتی ہے۔

فائل بهیجنے اور وصول کرنے کی خدمات(FTP)

امام خمینی(رہ) پورٹل اپنے صارفین کی ضروری فائلوں کو اپنے سسٹمز پر اپلوڈ کرتا ہے اور صارف ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

وبلاگ سروس

ویب پورٹل کے اراکین شخصی وبلاگ بناسکتے ہیں اور اپنی یادداشتوں کو اپنے شخصی وبلاگز پر ایڈیٹ اور نظامت کرسکتے ہیں۔

نوٹ پیڈ سروس

کیا آپ، اپنے شخصی صفحہ پر  اپنی یاداشتوں کو نوٹ، ایڈیٹ اور انتظام کرنا چاہتے ہیں؟ امام خمینیؒ  پورٹل نوٹ پیڈ سروس، آپ محترم صارف کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔

چٹ سروس(Chat)

محترم صارفین، امام خمینی(رہ) پورٹل سے سافٹ وئیر دریافت اور ڈاؤن لوڈ کرنے سے یہ سروس فعال ہوجاتی ہے۔ اس سافٹ وئیر  کی مدد سے امام خمینی پورٹل کے اراکین اپنی ای میل اور اس کے پاسورڈ کے ذریعے انٹرنیٹ کی فضا میں دیگر اراکین کے ساته گفتگو کرسکتے ہیں۔

کیلنڈر سروس

اس سروس کے ذریعے روزمرہ واقعات اور حادثات سے آگاہی کے ساته ساته، اس سروس میں داخل ہو کر اپنی ذاتی صورت حال کو بهی اندراج، ایڈیٹ اور مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

ای میل کریں