امریکہ میں امام خمینی (رح) کی کس کتاب کو زیادہ پڑھا جاتا ہے

امریکہ میں امام خمینی (رح) کی کس کتاب کو زیادہ پڑھا جاتا ہے

امام خمینی (رح) تھے جنہوں نے مسلمانوں کو یہ ہمت اور طاقت بخشی تانکہ وہ اسلام کی تبلیغ کر سکیں


امریکہ میں امام خمینی (رح) کی کس کتاب کو زیادہ پڑھا جاتا ہے
تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رح ) کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد مقدم نے اسلامی ثقافت اور مواصلاتی تنظیم کے شعبہ ترجمہ کے سربراہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات میں کہا امام خمینی (رح) ایک قومی شخصیت ہیں۔
تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رح ) کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد مقدم نے اسلامی ثقافت اور مواصلاتی تنظیم کے شعبہ ترجمہ کے سربراہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس میں دو نوں فریقین نے مام خمینی (رح) کی تالیفات کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لئے ایک اہم قرار داد پر دستخط کئے۔
اس میٹینگ میں تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رح ) کے بین الاقوامی امور ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد مقدم نے اس بات کی تاکید کرتے ہوے کہا :امام خمینی(رح) ایک قومی شخصیت ہیں اور ہم سب کی ذ مہ داری ہے کے انکی تالیفات کو ہوری دنیا میں ان کے مخا طب تک پہنچائیں، انھوں نے مزید کہا ابھی تک امام (رہ) کی تالیفات کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے شائع کیا جا چکا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد مقدم نے کہا امام خمینی (رح) انسٹی ٹیوٹ کی ذمہ داری ہے کے امام خمینی (رح) کی تالیفات کی نشر و اشاعت پر نگرانی رکھے۔
اس سے پہلے بھی امور بین الاقوامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے امام خمینی (رح) کی شخصیت کو ایک بین الاقوامی شخصیت بتاتے ہوے کہا تھا کے آج پوری دنیا میں لوگ امام خمینی (رح) کے افکار سے متاثر ہیں اور آج یہ اسلامی انقلاب بھی امام (رہ) کے افکار کا نتیجہ ہے انھوں نے مزید کہا امام خمینی (رح) کے چاہنے والے کسی ایک سرحد میں محدود نہیں ہیں بلکہ امام خمینی (رح) ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں امام (رہ) صرف ہمارے امام نہیں بلکہ دنیا کے محرومین، مظلومین، اور تمام مسلمین کے امام ہیں  کہا امام خمینی (رح) نے اپنے تمام امور کو اسلامی قوانین کی بنیاد پر تنظیم کیا تھا انھوں نے امام (رہ) کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کے امام (رہ) کی تحریک تہران سے شروع ہوکر اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اس تھوڑے سے عرصہ میں امام خمینی (رح) کی تحریک نے عالمی سطح پر تمام آزادی خواہ تحریکوں کو ایک نہج دی ہے اور ان کئ لئے نمونہ عمل بن چکی ہے ۔
اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے انھوں نے کہا: یہ امام خمینی (رح) تھے جنہوں نے مسلمانوں کو یہ ہمت اور طاقت بخشی تانکہ وہ اسلام کی تبلیغ کر سکیں اب مسلمان اپنے مسلمان ہونے پر فخر کر رہے ہیں امام خمینی (رح) سے پہے مسلمان اپنے آپ کو مسلمان بتانے سے ڈرتے تھے لیکن آج وہ اسلام کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مقدم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ ہماری ذمہ داری ہے امام خمینی (رح) کی تالیفات کو دنیا کی مہم زبانوں میں ترجمہ کر کے ان کے مخاظبین تک ان کی ضروریات کے مطابق پہچایا جاے کہا: اس وقت یورپ اور خاص کر امریکہ میں امام (رہ) کی اخلاقی اور تصوف پر لکھی گئی کتابوں کو زیادہ پڑھا جاتا ہے جب کہ ھندوستان اور پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کے موضوعات کو زیا اہمیت دی جاتی ہے۔

ای میل کریں