حجۃ الاسلام والمسلمین مقدم

امام خمینی (رح) نے ایسے اسلام کو پیش کیا جو آزادی کے خلاف نہیں تھا

مرحوم توسلی نے آخری سانسوں تک امام خمینی (رح) کا دفاع کیا

محمد رضا توسلی کی دسویں سالگرہ کا پروگرام 16 فروری بروز جمعہ نماز مغرب اور عشاء کے بعد جماران میں حسینیہ نمبر 2 میں منعقد ہوا۔

جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق: حجۃ الاسلام والمسلمین مقدم نے اس پروگرام میں اپنی تقریر کے دوران کہا: کسی بھی رجحان کی ترقی کے لئے تین عوامل کا ہونا ضروری ہے  پہلا عامل تربیت، دوسرا عامل سیکورٹی اور حفاظت، تیسرا عامل حریت اور آزادی ہے۔

علماء اسمبلی کے رکن نے کہا: ایک رجحان کے لئے ضروری ہے کہ وہ محفوظ ہونا چاہیے تاںکہ جو کچھ اُس کے پاس ہے وہ نہ کھوے اگر ایک رجحان محدود ہو جاے تو اس کے لئے ترقی کا زمینہ فراہم نہیں ہو گا اور انسان بھی اس قانون سے مستثنی نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا:وہ چیز جو انسان کی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ ایک آزاد پلیٹ فارم مہیا ہونا چاہیے انسان کی تربیت ایک غیر محفوظ نظام میں مشکل کا سامنا ہے۔

مقدم نے کہا: اگر ان تین عوامل میں سے ایک کو خراب کیا گیا تو دوسرے عوامل بھی مشکل ہو جائیں گے تربیت اور سلامتی کی بنیاد پر انسانی آزادی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے اپنے کو جاری رکھتے ہوے کہا: روحانی آزادی ظاہری آزادی کے خلاف نہیں ہے اخلاقی شخص سماجی اور سیاسی آزادی کی حفاظت کرسکتا ہے۔

علماء اسمبلی کے رکن نے کہا: آج ہمیں بد عنوانی سے مقابلہ کرنا چاہیے  فساد اور بدعنوانی ہمارے سماج اور معاشرے میں ہی کیوں ہے پیشرفتہ معاشرے اور سماج میں کیوں نہیں؟ اب مخفی کاموں کی کوئی  گنجائش نہیں بد عنوانی اور فساد پیدا کرنے والوں کو متعارف کرانے کی اجازت نہیں دی گی۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کی کہ : چالیس سال کی عمرعقلانیت اور بلوغت کی مدت ہے اس میں کمیوں کو دیکھ کر اصلاح کرنا چاہیے۔اسلام اور جمہوریت کے درمیان تقاضوں کی حفاظت آزادی پر منحصر ہے اگر حکومت اور عوام کے درمیان سے اعتماد ختم ہو جاے تو سماج اور سوسائٹی ختم ہوجاے گی۔

مقدم نے کہا:میڈیا مفسدین کو متعارف کراے تانکہ سماج سب کو مفسد نہ سمجھے ہمیں ثقافت بنانی چاہیے اور معاشرہ کو اس طرف لے جائیں جہاں ہر گھر سے مذہب کی بو آے کبھی زبردستی سے مسائل حل نہیں ہوے ہیں ۔

علماء اسمبلی کے رکن نے آخر میں آیت اللہ توسلی کو آئندہ کے بارے میں سوچنے والا شخص بتاتے ہوے کہا: مرحوم توسلی کی آخری سانسیں بھی امام رح کی حفاظت میں چل رہی تھیں۔

ای میل کریں