حجۃ الاسلام ابو القاسم دولابی

امام خمینی(رح) نے تاریخ بدل دی اور انہوں نے پوری دنیا میں عظیم تبدیلیاں ایجاد کیں

ماہرین کونسل کی میٹنگ کے درمیان زنجان کے نمائندہ کا بیان

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام ابو القاسم دولابی  نے جمعہ کی شام کو مسجد نور الزہرا(س) میں ایام فجر  کےبابرکت ایام کی مناسبت سے اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: یہ ایام نوجوانوں کی بہادری اور امام راحل(رح) کی رہبری اور لوگوں کی مشارکت  کی یاددلاتے ہیں اور ان ایام کی بہترین انداز میں قدر کرنا چاہئے۔ انہوں نے بیان کیا: حضرت امام خمینی(رح) نے خدائی عظیم الشان افکار اور اپنی صادقانہ  کاوشوں کے نتیجہ میں تاریخ بدل ڈالی اور انہوں نے پوری دنیا میں عظیم تبدیلیاں ایجاد کیں۔

زنجان کے نمائندہ نے ماہرین کونسل کی میٹنگ میں کہا:انقلاب کے عظیم الشان رہبر نے دنیا کے تمام مسلمانوں کے قلوب میں محبوبیت پالی ہے اور اس محبوبیت کا سرچشمہ ان کا اخلاق ہے۔

دولابی نے اپنے بیان میں کہا کہ محبوبیت  کے لئے لازمی ہے کہ ہم دوسروں کو فائدہ پہونچائیں اور اپنا سلسلہ خدا سے جوڑے رکھیں، انہوں نے کہا: اس راستے میں قرار پانا خوش قسمتی کی علامت ہے اور نوجوانوں کو اپنا سلسلہ خدا سے مزید جوڑنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایام فجر اسلامی انقلاب کی امیدوں سے بیعت کرنے کے لئے بہترین فرصت  ہے  اور  لوگ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ۲۲ بہمن کی مناسبت سے مظاہروں میں بھر پور شرکت  کریں گے  اور لوگوں کا یہ اتحاددشمنوں  کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

زنجان کے نمائندہ نے ماہرین کونسل کی میٹنگ میں  کہا: ایران کے اسلامی انقلاب نے ظالموں کی کئی سو سالہ حکومت کا خاتمہ کیا اور یہ ایرانی قوم کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اور آج ایران تمام میدانوں میں اقتدار اور استقلال کا حامل ہے۔

دولابی نے مزید کہا: اسلامی نظام کے ارکان  دشمنوں کی جانب سے زمانے کے تمام تقاضوں میں مورد حملہ قرار پائے  اور ظالمانہ طاقتوں نے مختلف بہانوں سے ایران کے خلاف دشمنی کا محاذ کھولا لیکن ہمیشہ ولایت فقیہ کی تدبیر اور میدان میں مسلسل لوگوں کے ڈٹے رہنے کی وجہ سے یہ تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔

انہوں نے ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا(س) کا وجودمحافل کی رونق ہے اور حضرت زہرا(س) تمام عورتوں کے لئے مکمل نمونہ عمل ہیں۔

ای میل کریں