اسلامی انقلاب کا کمال

امام خمینی(رح) کے بیان میں ایران کے اسلامی انقلاب کا کمال – 5

پانچواں مجموعہ

- انقلاب اسلامی: اتحاد کا تحقق

جسے ہم اس تحریک کا بہترین نتیجہ کہہ سکتے ہیں وہ یہی اتحاد ہے جو مختلف طبقوں کے دریمان حاصل ہواہے، یونیورسٹی والے علماء اور علماء ان سے قریب ہوتے ہیں دیہاتی اور آپ سبھی لوگ پورے ایران میں ہم فکر، ہم خیال ہوکر جمہوری اسلامی کے خواہاں  ہیں۔ اور ہماری کامیابی کا راز جس نے دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے اور خاندان پہلوی جیسے ایک شیطانی طاقت کو منہ کے بل گرادیا ہے یہ کامیابی کا راز مختلف طبقوں کا تحاد اور یکجہتی ہے۔

(صحیفہ امام، ج 6، ص 188)

 

- انقلاب اسلامی: شیعہ اور سنی کا حقیقی حامی

اگر جمہوری اسلامی کی برکت اسے سوا نہ ہوتی ۔ یہ ایک عظم برکت ہے کہ جس نے ہمیں اور تمام اہلسنت اور اہل تشیع بھائیوں کو جمع کیا ہے اور ہم سب اسلام کے لئے کوشش کرنا چاہتے ہیں، اور ہم سب کو متوجہ رہنا چاہیئے کہ کہیں ایک وقت پرپیگنڈہ ہو کہ پوری تاریخ میں تقریبا ہواہے کہ جس نے ہمیں اور ہمارے بھائیوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا ہے اہلسنت کو ہم اور ہمیں ان سے جدا کردیا ہے۔ لہذا اس کی طرف توجہ کریں، ہم سب بھائی بھائی رہیں۔ دوسرے آکر ہمارے سارے سرمایے لوٹ کر لے جائیں اور ہم آپس ہی میں لڑتے ہیں وہ بھی ایک ایسی چیز پر کہ جس پر ہمیں جھگڑا نہیں کرنا چاہئیے۔

(صحیفہ امام، ج 13، ص 438)

 

- انقلاب اسلامی: مدارس اور یونیورسٹی میں اتحاد

اگر یہ احریک اس کے علاوہ یہ خاصیت نہ رکھی کہ طلاب علوم دینیہ اور یونیورسٹی کے طبقہ کے درمیان اتحاد ہو، اگر ہمارے پاس اس کے علاوہ کچھ نہ ہوتا تو بھی یہ بہت بڑی چیز تھی اور اس تحریک سے حاصل شدہ نتیجہ ہے۔

(صحیفہ امام، ج 6، ص 48)

 

- انقلاب اسلامی: مختلف اقوام کی ہم نشینی اور ہم فکری

اس تحریک کی ایک برکت یہ ہے کہ مختلف قبیلے ایک چھوٹے کمرہ کی ایک چھت کی نیچے جمع ہوگئے ہیں۔ فارس، کرد، عرب، عجم اور سارے بھائی ایک جگہ پر جمع ہوگئے ہیں تا کہ اپنے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کریں اور اگر ہم بھی کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ان کے سامنے کہیں۔

(صحیفہ امام، ج 8، ص 367)

 

- انقلاب اسلامی:  فقر کو دور کرنے کی کوشش

ایران کے محترم مسئولین نے شدید اقتصادی پابندیوں اور کم آمدنی کے باوجود معاشرہ کے فقر و تنگدستی دور کرنے کی انتھک کوشش کی ہے اور ہماری قوم، حکومت اور ملک کے ذمہ داروں کی یہی کوشش ہے کہ آپ دن فقر و فاتحہ کا خاتمہ ہو اور ملک کے صابر و شاکر اور غیرت مند عوام اپنی مادی اور معنوی زندگی پر سکون انداز میں گذاریں۔

(صحیفہ امام، ج 20، ص 341)

 

- انقلاب اسلامی: اندرونی توانائیوں اور ایجاد پر یقین کا قانون

اگر آپ ملاحظہ کر رہے ہیں کہ اس دو سال (پہلوی حکومت کے زوال کے بعد) میں بہت زیادہ صنعتی کام ہوا ہے جدا نہیں کرنا چاہیئے تھا اور آپ کو یقین ہونا چاہیئے کہ ہمارے پاس بھی صنعت ہونا چاہیئے اور ہم بھی ایجادات کر سکتے ہیں، یہی طاقت کا یقین آپ کو قوی بنادے گا۔ اس یقین کی بنیاد یہ ہے کہ ان لوگوں نے ہم سے لیا ہے ان لوگوں نے ہمیں ہر چیز سے خالی کردیا ہے وہ اس طرح سے کہ ہمارے افکار اور ہمارے اعتقادات سب ان سے وابستہ ہیں۔

(صحیفہ امام، ج 14، ص 308)

ای میل کریں