انٹرویو

آج پوری دنیا شیعوں کو امام خمینی (رح) کے نام سے پہچانتی ہے

اس وقت امام نے دنیا اور ملت ایران کا آگاہ کیا کہ یہ اسلام کے خلاف ہے اور یہ شاہ در واقع استعمار کا آلہ کار ہے۔

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میں قربان حسین  ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر سے ہوں اور ادبیات فارسی کا لیکچرار ہوں۔

 

آپ امام خمینی سے کب اور کیسے آشنا ہوئے؟

امام خمینی جب ایران میں انقلاب لائے اس وقت سے ہم نے امام خمینی رح کے بارے میں سننا شروع کیا ملک کے اکثر اخبارات نے امام خمینی رح کی تحریک کے بارے میں لکھنا شروع کیا اور اس تحریک کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچی ہم نے بھی اسی دور میں امام خمینی رح کی شخصیت سے آشنا ہوے اور اس کے بعد ہم نے امام خمینی رح کے بارے میں مطالعہ کرنا شروع کیا اور قم سے جانے والے علماء سے امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی۔

 

امام  خمینی  کی شخصیت کے بارے میں آپ کےکیا خیالات ہیں ؟

آج اگر دنیا میں شیعت پہچانی جاتی ہے تو یہ امام خمینی کی وجہ سے ہے امام خمینی رح کی شخصیت ایک ایسی شخصیت جس نے حقیقی اسلام کو ایک بار پھر زندہ کیا اور دنیا کو حقیقی اسلام سے آشنا کرایا انھوں نے اپنی گفتار کی طرح اپنے کردار سے بھی اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک نافذ کیا امام خمینی رح نے ایک ظالم اور جابر حکومت کے خلاف حق کے علم کو بلند کیا اور تمام سختیوں کے باوجود بھی اپنے موقف پر باقی رہے۔

 

کس وجہ سے ایرانی قوم نے امام خمینی پر اعتماد کیا؟

یہ اعتماد دوطرفہ تھا جس طرح لوگوں نے امام خمینی رح پر اعتماد کیا تھا اتنا ہی اعتماد امام خمینی رح نے لوگوں پر بھی کیا تھا امام خمینی رح کو ایرانی عوام کی طاقت پر یقین تھا کئی بڑی طاقتوں نے امام خمینی رح کو مدد کی پیشکش دی تھی لیکن امام خمینی نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ اگر مجھے کسی مدد لینے ہو گی وہ ایران کی عوام ہے کیوںہ یہ کام میرا نہیں ہے یہ قوم کا فیصلہ ہے اور مجھے بھی اگر کسی کی مدد لینا ہو گی وہ ایران کی عوام ہے۔

 

امام کی سیاسی زندگی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

امام کی سیاسی بصیرت یہ تھی کہ آپ نے اس وقت دنیائے اسلام کو اسرائیلی خطرات سے آگاہ کیا جب دنیا اس طرف متوجہ بھی نہیں تھی یہ سیاسی بصیرت کو دیکھاتا ہے چونکہ اس وقت اکثر و بیشتر علما پہلوی کو شاہ ایران یا شاہ شیعہ کے عنوان سے یاد کیا کرتے تھے، احترام کرتے تھے جیسا کے آپ جانتے ہیں جب شاہ نے ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہی جشن منایا اس وقت امام نے دنیا اور ملت ایران کا آگاہ کیا کہ یہ اسلام کے خلاف ہے اور یہ شاہ در واقع استعمار کا آلہ کار ہے۔

 

امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟

امام نے یہ آواز بلند کی اور یہ آپ کی ہی کوششیں تھی کہ آج ہندوستان میں بھی اس پر کام ہو رہا ہے علماء حصہ لے رہے ہیں اور یہ مسلمانوں کی ضرورت ہے آج پوری دنیا مسلمانوں کی دشمن ہے ہر کوئی مسلمانوں کے خلاف کام کر رہا ہے اور مسلمانوں کو گروہوں میں تقسیم کر رہا آج اگر مسلمانوں کو ظالم کے خلاف جنگ جیتنی ہے تو انھیں متحد ہو کر ظلم کے خلاف نعرہ بلند کرنا ہوگا مسلمانوں کے اتحاد ہی میں انکی طاقت جہاں تک میرا خیال ہے امام خمینی رح نے جو نعرہ بلند کیا تھا وہ اس وقت اور مستقبل کے حالات کو دیکھ کر فرمایا تھا کہ اتحاد بین المسلمین ضروری جیسا کہ اسلام نے بھی اس امر کی کافی تاکید کی ہے اور قرآن مجید میں تاکید بھی کی ہے۔

 

امام کے قول امریکا شیطان بزرگ است کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

یہ صحیح ہے کہ امریکا شیطان ہے کیونکہ شیطان کا کام ہے معاشرہ میں فساد پھلانا  لوگوں کو نیک راستہ سے ہٹا کر انکو برائی کی طرف گمراہ کرنا اور یہ کام آج امریکہ کر رہا ہے امریکہ دنیا میں ہر جگہ اُس نے فساد پھلا رکھا ہے اور مظلوموں کا خون بہا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس وقت دہستگردی کا سبب بنا ہوا ہے۔

 

یوم القدس کے بارے میں آپ کا کیا راےہے؟

یوم القدس سے امام خمینی کا ہدف یہ تھا کہ قبلہ اول اور فلسطینیوں کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

 

ایک جملے میں امام خمینی کے متعلق کیا کہیں گے؟

آج پوری دنیا شیعوں کو امام خمینی (رح)  کے نام سے پہچانتی ہے۔

ای میل کریں