حسن روحانی

11 فروری میں دشمنوں کو بتائیں گے کہ امام خمینی (رح) کا مشن جاری رہے

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انقلاب سالگرہ کی ریلیوں میں ہمیں مزید منظم، متحد اور پُرعزم ہو کر نئی تاریخ رقم کرنی ہوگی جس کا مقصد قومی مفادات اور ملکی سالمیت کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام دنیا میں ایران کے بدخواہوں کو بتادیں گے کہ بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کا مشن جاری اور ساری ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن کو مایوسی ہوگی۔ ریلیوں میں عوام کی شرکت سے حکومت اور قوم کے درمیان مضبوط رشتے ظاہر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر بالخصوص سامراجی قوتیں ایران اور وطن عزیز میں قائم نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے سر توڑ سازشیں کررہے ہیں مگر ایرانی قوم کی وحدت اور یکجہتی سے یہ سازشیں ناکام ہوں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں خطے میں خطرناک دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کو شکست دی اس کے علاوہ ایران مخالف امریکی عزائم کو بھی بے نقاب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت نے سیاسی اور اقتصادی طاقت رکھنے کے باوجود متعدد بار جوہری معاہدے کے خلاف محاذ آرائی کی کوشش کی مگر اسے ہر بار شکست کا سامنا ہوا۔

ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ 11 فروری کو انقلاب کی ریلیوں میں شرکت کے لئے عالم اسلام، فلسطین، القدس اور وطن عزیز ایران کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیں گے۔

ای میل کریں