سادگی

امام خمینی (رح) چاہتے تھے سختیوں میں ایران کی عوام کی طرح زندگی گزاریں

امام خمینی (رح) ہمیشہ بڑے آرام اور ایک طالب علم کی طرح ان حالات سے مقابلہ کرتے تھے

جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق: (1315-1391) عبوری حکومت اور میر حسین موسوی کی حکومت کے وزیر اور اسی طرح ہاشمی رفسنجانی اور سید محمد خاتمی کی حکومت کے نائب صدر حسن حبیبی  نے اپنی یادادشت میں لکھا ہے کہ:

احمد آقا فرماتے تھے امام خمینی رح نجف میں کبھی بھی آرام کے لئے، ٹہلنے کے لئے، باغ اور اس طرح کی کسی بھی دوسری جگہ میں نہیں جاتے تھے حالانکہ امام خمینی رح کے لطافت روح، طبیعت اور ذوق میں کو شک نہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ ایران کی عوام کی طرح جو اس وقت سخت دباو میں ہیں زندگی گزاریں۔

پیرس میں بھی امام خمینی رح جیسے نوفل لوشاتو رہایش پذیر ہوے شروع سے ہی اسی طرح زندگی گزاری جس طرح ایران کی قوم سخت گزار رہی تھی حالانکہ امام خمینی رح ہوا کی لطافت سے لطف اندوز ہونے کی طاقت رکھتے تھے لیکن انھوں نے اپنے وظیفہ اور ذمہ داری کو اس امر پر مقدم کیا اور اگر ضروری سمجھا کہ کمرے کہ ایک کونے میں بیٹھ جائیں ایسا ہی کیا۔

ابتدائی دنوں میں ابھی جب امام خمینی رح کی رہایش اور نماز کے لئے کوئی گھر نہیں ملا تھا امام خمینی رح کے لئے زندگی کافی سخت تھی دو تین کمرے ایک دوسرے ساتھ ملے ہوئے تھے جب ان کمروں کے لئے دروازہ بھی ایک ہی تھا امام خمینی رح پچھلے والےکمرے میں رہایش پذیر تھے لیکن پہلے کمرے میں بھی لوگ رہتے تھے ار جب بھی امام خمینی رح وضو کرنے کے لئے جاتے تھے اسی کمرے سے گزر کر جاتے تھے لیکن امام خمینی رح ہمیشہ بڑے آرام اور ایک طالب علم کی طرح ان حالات سے مقابلہ کرتے تھے۔

ای میل کریں