رنگین پرچم

امام خمینی(رح): عاشورا کے خون سے رنگین پرچموں کو ظالم سے مظلوم کے انتقام کی علامت کے طور پر بلند کیا جائے۔

آیت الله العظمی سیستانی نے محرم الحرام 1439ھ کی آمد پر مبلغين، خطباء، ذاکرين، نوحہ خوان اور عزاداران حسينی کو کچھ نصيحتيں کی ہيں جو ان کے نمايندے حجت الاسلام و المسلمين سيد مرتضی کشميری کے توسط منتشر ہوئی ہيں۔

زيادہ سے زيادہ لوگوں کي شرکت اور بدعتوں سے دوري

3ـ تمام مسلمان خاص کر عزاداروں سے يہ توقع کی جاتی ہےکہ عزاداری کی مجلسوں ميں زيادہ سے زيادہ شرکت کريں اور ان عظيم دنوں ميں اہل بيت(ع) کے دوستداروں سے ملحق ہوجائيں اور اہل بيت(ع) سے دوستی اور محبت بيان کرنے والے ان روایتی مراسم ميں شرکت کريں اور حسين بن علی عليہما السلام کے عزاداروں کی صف ميں شامل ہوجائيں اور ايسے کاموں سے پرہيز کريں جن کی شرعی کوئی حيثيت نہيں اور شعائر الہی سے سازگار نہيں۔

اللہ تعالی سے دعا ہےکہ ہم سب کو مکتب اور شعائر اہل بيت عليہم السلام کو بطور احسن، احياء کرنے کی توفيق دے اور ہم سب کو عترت کی طرف سے دکھائے ہوئے راستے پر قدم رکھنے، اسی راہ ميں ثابت قدم رہنے، ہميشہ اس خاندان کی خدمت کرنے اور ان کی شفاعت سے مستفيض ہونے کی توفيق عنايت فرمائے۔

عظم الله اجورنا و اجورکم بمصاب ابی عبدالله الحسین(ع)

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

امام علی فاونڈيشن لندن

28  ذی الحجه 1439 ؛ 20 ستمبر 2017

ای میل کریں