سیمرغ سیٹلائٹ

امام خمینی(رح) خلائی سینٹر نے خلا میں سیمرغ سیٹلائٹ کا افتتاح کیا

امامت کے آٹھویں آسمانی ستارے امام رضا (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق:امام خمینی خلائی سینٹر اسلامی جمہوری ایران کا سب سے  قدیمی فضائی پلیٹ فارم   جس کے اختیار میں فضائی تیاری،کنٹرول اور راہنمائی ہے۔

یہ سینٹر ٹکنیکل لحاظ سے دنیا کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو ملک کی تمام ضروریات کو LEO کے احاطہ میں پورا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

یہ سٹلائٹ 2017 میں روس میں ہونے والی نمایش میں بھی ایران کی طرف سے پیش کی گی یہ ایران کی بڑی سٹلائٹ جسے وزارت دفاع کے خلائی گروپ نے بنایا ہے۔

ایران کے خلائی گروپ کے سرکردہ حسین شہرابی نے 21 نیوز سے اس سینٹر کی خصوصیات  کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا:حالیہ سالوں میں بڑے ممالک نے ہلکی سٹلائٹس کو ٹھکرا دیا انھوں نے بتایا کہ جس ملک کے پاس یہ سٹلائٹ ہو وہ عملی میدان میں بڑے ملکوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے ۔

شہرابی نے کہا:امام خمینی فضائی سینٹر نے اس قابلیت کو ہمارے ملک کے لئے فراہم کیا ہے کہ ہم بہت جلد زمین کے اندر سٹلائٹس کاآغاز کر کے  دنیا  کی بڑی طاقتوں سےمقابلہ کریں گے ۔

انھوں نے بیان کیا : اس سینٹر کے پاس بنانے ،ہوا میں بھیجنے ،کنٹرول اور راہنمائی ان چار مرحلوں کی صلاحیت پائی جاتی ہے اس سینٹر کو ایران کے صا ایران سے ملا کر ہم ملک میں ایک مکمل دائرے تک رسائی حاصل کر لیں گے اور مزید سٹلائٹس بنائے کے لئے اپنے اراکین کے لئے زمینہ فراہم کریں گے۔

صاایران خلائی گروپ کے سرکردہ نے اس سینٹر کے ٹکنیکل پہلووں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا:ہمیں سٹلائٹ بھیجنے کے لئے جن صلاحیتوں کی ضرورت ہے انھیں کافی حد تک حاصل کر لیا ہے اور منظم ڈیزائن کے ساتھ ہم ملک کی خلائی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور گذشتہ سالوں میں ملک کی پسماندگی کو بر طرف کر سکتے ہیں۔ شہرابی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا:ہم راہنمائی۔کنٹرول، حفاظتی،بحالی اور ایندھن جیسے بنیادی مسائل میں خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

ایران کے خلائی گروپ کے سرکردہ نے آخر میں کہا :یہ سینٹر ہمارے ملک کے لئے ایک اہم سینٹر بن جاے گا  جس کے دوسرے مختلف پہلوں آئندہ کاموں میں واضح  اور روشن ہوں گے ۔

ایک امریکی  نیوز پیپر نے ایران  کی اس سیمرغ خلائی سٹلائٹ کو ایک بار پھر  امریکہ کے لئے خطرہ قرار دیا اور لکھا کہ اس ملک کی حکومت کو ایران کے میزائلی تحقیق میں خلل ڈالنے کے لئے خفیہ طور پر ایک پروگرام شروع کرنا چاہیے۔

واشنگٹن کے اخبار اگزمیر نے سیمرغ سٹلائٹ کی آزمائش کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اس بات کو لکھا ہے کہ تہران نے یہ تجربہ اپنے  بیلسٹک میزائل پروگرام کو بڑھانے اور فروغ دینے کے لئے کیا ہے۔

ای میل کریں