امام خمینی (ره) کی برسی

امام خمینی(رہ) نے اس دور میں اسلام کو عظمت و عزت بخشی

امام خمینی(رہ) کی سالگرہ قریب ہو رہی ہے

ایرنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق:حجہ الاسلام والمسلمین علی چراغی پور نے امام خمینی (ره) کے ارتحال کی اٹھائیسویں سالگرہ منعقد کرنے والے عملے کے ایک اجلاس میں کہا اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنی تحریک کی کامیابی کے ساتھ ساتھ دنیا کے دور دراز علاقوں میں اسلام کی آواز پہنچا دی۔

انھوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ 14 خرداد اسلامی انقلاب کی تاریخ کا وہ درد ناک دن ہے جس دن اسلامی انقلاب کے بانی جنھوں نے اپنے قیام کو اپنی قوم کی مدد سے اس ملک میں اسلامی انقلاب کی بنیاد ڈالی۔

انھوں نے مزید کہا:امام رہ نے اپنی تحریک سے اسلام کی روشنی میں انسان سازی اور ظلم کے خلاف مقابلہ کرنا سکھایا  انھوں نے مزید کہا کہ امام خمینی رہ کی یاد اور ان کا نام ایک الہی شخصیت اور قائد کے طور پر اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک بہت بڑا مشن ہے جسکو پورا کرنے کے لئے ہمیں تلاش اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا :امام خمینی رہ کی سالگرہ قریب ہو رہی ہے اور اسی طرح 15 خرداد کے شہداء اور 15 خرداد کو ایلام شہر میں بمباری سے شہید ہونے والے شہداء اور یہ تاریخیں آیندہ تین سالوں میں ماہ رمضان میں پڑھ رہی ہیں لہذا ان تین سالوں میں ان تاریخوں میں کوئی قافلہ امام کے مرقد کی طرف اعزام نہیں ہو گا لیکن ہم اس فرصت سے فائدہ اُٹھاتے ہوے لوگوں کے لئے مختلف قسم کے پروگرام کر سکتے ہیں۔

ایلام شہر کی شہید فاونڈیشن اور سابق فوجیوں کے امور کے جنرل منیجر نے اس اجلاس میں کہا کہ: خرداد کے مہینہ میں ایرانی قوم کے لئے بہت سی یادیں ہیں اور ان میں سے ہر ایک یاد  انقلاب کی تاریخ میں بہت موثر رہی ہیں

سلیمان رستیمان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا :ہمیں شہداء اور امام کی یاد منانے کے لئے بہترین پروگراموں کا انعقاد کرنا ہو گا اس کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

ای میل کریں