شیخ صاحب الحبیبیی

امام خمینی(ره) نے اسلامی وحدت کے تصور کو دنیا میں متعارف کرایا ہے

بانی انقلاب اسلامی نہ صرف ایران بلکہ تمام مسلمانوں کے لیڈر تھے

امام خمینی(ره): آپ کو اسلامی ملکوں کے ساتھ روابط بہتر بنانے، حکام کو بیدار کرنے اور اتحاد ووحدت کی دعوت دینے کی کوشش میں رہنا چاہیے، خدا آپ کے ساتھ ہے۔(وصیت نامہ امام خمینی)

لبنان کے ایک اہلسنت عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(ره) نہ صرف ایران بلکہ تمام مسلمانوں کے لیڈر تھے کہاہےکہ بانی انقلاب اسلام نے اسلامی وحدت کے تصور کو دنیا میں متعارف کرایا ہے، لبنان کے وادی بیقا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’’شیخ صاحب الحبیبیی‘‘ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(ره) نہ صرف ایران بلکہ تمام مسلمانوں کے لیڈر تھے کہاہےکہ بانی انقلاب اسلام نےاسلامی وحدت کے تصور کو دنیا میں متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوسروں کے تصورارت کو رد کرنا اتحاد قائم کرنے کے معنی نہیں ہےبلکہ اسلامی معاشرے کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئےمتحد ہونا ہے، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(ره) نے اپنی زندگی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوراسلام کے دفاع پر وقف کی کہاکہ بانی انقلاب اسلامی دنیا کے ایک ایسے واحد لیڈر تھے جنہوں نے دنیا میں اسلامی وحدت کا تصور متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی اسلا می انقلاب نے 1989 ءمیں اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد ایران میں اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا اوراس کی جگہ فلسطینی سفارتخانہ کھول دیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ بانی انقلاب اسلامی نہ صرف شیعہ مسلمانوں بلکہ تمام مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔


ای میل کریں