ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے

ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے

یادگار امام: دشمن کو غلط پروپیگنڈوں اور تبلیغات میں کافی مہارت حاصل ہے۔

یادگار امام: دشمن کو غلط پروپیگنڈوں اور تبلیغات میں کافی مہارت حاصل ہے۔

امام خمینی کے پوتے حجت الاسلام والمسلمین سید علی خمینی کا کہنا تھا: دشمن کو غلط پروپیگنڈوں اور تبلیغات میں کافی مہارت حاصل ہے یہاں تک کہ اس کے غلط تبلیغات کے نتیجے میں یہ بات لوگوں کے ذہنوں بیٹھی کہ نعوذ باللہ، امام علی علیہ السلام نماز نہیں پڑھتے تھے اور کچھ لوگ دھوکے میں پڑ گئے۔

اسلام ٹائمز؛ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہا ہےکہ حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہےکہ پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائے، ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے، علماء کرام اتحاد و وحدت کے پیغام کا پرچار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ آرمی چیف جنرل  قمر باجوہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں۔

میثم عابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج موجودہ حالات میں ضروری ہےکہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے متحد ہو، جہاں کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے تو وہیں دہشت گردی کا شکار محب وطن عوام کو ظالموں کی صف میں کھڑا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ ہےکہ ظالم کو اس کے ظلم کی سزا دی جائے اور مظلوم کی داد رسی کی جائے، لیکن ہمارے ریاستی اداروں کا دستور ہی نرالہ ہےکہ بیلنس پالیسی کے نام پر محب وطن عوام کو دہشت گردوں کے برابر کھڑا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ریاستی ادارے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں اور ملک کے باسی امن و سکون سے زندگی گزار سکیں۔

ای میل کریں