ایک سادے سے کمرے میں

دنیا کا سب سے محبوب انسان ایک سادے سے کمرے میں

اسماعیل ولی اف،پرنسیپل مدرسه عالی دفاع نخجوان

یہ واقعیت نا قابل انکار ہے کہ امام رہ تمام عظمت اور عزت کے با وجود ایک سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے تھے  میں خود ان کی رہایشگاہ پر گیا ہوں اور بہت قریب سے اس کمرے کو دیکھاجس میں امام رہ رہتے تھے اس پہلے کے اس کمرے میں داخل ہوں میں سوچتا تھا کے ایک بہت بڑے گھر میں داخل ہوں گا جس کے اچھی اچھی گاڑیاں کھڑی ہوں گی میں سوچ رہا تھا کے یہ بھی ایک خوبصورت مکان میں ہوں گے کیوں کہ انقلاب کے دشمنوں ہمیں ایسا ہی بتایا تھا۔

لیکن جب میں وہاں پہنچا تو میرے سارے تصورات پانی ہو گے کیونکہ اس اتنے بڑے انسان کی زندگی بھی باقی ایرانیوں کی طرح ہے لیکن یوں کہا جائے انھوں نے اپنی زندگی کو امت اسلامی کے لئے وقف کردیا امام کی زندگی مجھ معلم سے بھی سادہ تھی وہ ہمیشہ زندہ ہیں میں ان کے سایہ میں ایران آیا ہوں جب ان کے کمرے پیچھے پہنچا تو کھڑکی سے ان کی تصویر کو چوما اور اپنے دل میں کہا تم کبھی بھی دلوں سے نہیں اترو گے تم ہمیشہ زندہ ہو۔

ای میل کریں