انٹرویو

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ وہ بات کہتے تھے جس پر خود عمل کرتے تھے

ایران وہ واحد مسلمان ملک ہے جو امریکہ کو اس کی اوقات بتاتا ہے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام جاوید رحمانی ہے میرا تعلق ہندوستان کے شہر دہلی سے ہے میں ایک خبر نگار ہوں اور سائباں اخبار میں کام کرتا ہوں۔

 

کس حد تک دنیا کے خبر رساں ادارے(میڈیا) امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی فکر سے متاثر ہے؟

مغرب کے میڈیا کی تو میں بات نہیں کروں گا کیوں کے وہ اسلام اور ایران مخالف میڈیا ہے لیکن ہندوستان کا میڈیا جس میں خود میں بھی ہوں اس کے بارے بتاتا ہوں کہ ہندوستان میں میڈیا امام خمینی رہ کی خدمات کی قدر کرتی اور انکو بیان کرتی تھی اور جب انقلاب آیا اور امام خمینی رہ نے رضاشاہ کو ایران سے بھگایا اس وقت جہاں دنیا کی بڑی طاقتیں رضا شاہ کے ساتھ وہیں امام خمینی رہ بھی اپنی تحریک کو بغیر کسی خوف کے چلا رہے تھے اس وقت بھی ہندوستان کا میڈیا امام خمینی رہ کی خدمات کا ذکر کرتا تھا۔

 

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

امام خمینی رہ کی شخصیت وہ ایک سادہ لو انسان تھے اور انکی سادگی لوگوں کو نظر آئی اور لوگوں کو لگا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں اللہ کی طرف سے ہے اور ان کا راستہ حق کا راستہ ہے جس طرح کی زندگی انھوں نے گزاری اگر اس میں سے بیس در صد ہم گذار لیں تو میرا ماننا ہے کے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے اور جو بھی ان سے ملتا یا ان کے بارے میں پڑھتا تھا انکی طرف جذب ہو جاتا تھا۔

 

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کس صفت حمیدہ کی وجہ آپ ان کی طرف جذب ہوے؟

ان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کے وہ وہی بات کہتے تھے جس پر خود عمل کرتے تھے اس طرح کے بہت کم راہنما  ہوتے ہیں جو قوم کی راہنمائی عمل کے ذریعے کریں بہت ہی سادگی سے اپنی بات کو دوسروں کے سامنے رکھنا اس کام کو کوئی عام انسان نہیں کر سکتا یہ تو میں سمجھتا ہوں کے اللہ نے انکو ایک ذریعہ اور نجات کا سبب بنا کر بھیجا تھا۔

 

ایران پر عائد پابندیوں کے بارے میں ہندوستانی میڈیا کیا راے رکھتا ہے؟

میڈیا یہ مانتا ہے کہ ایران وہ واحد مسلمان ملک ہے جو امریکہ کو اس کی اوقات بتاتا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ یہاں کے لوگوں میں استقلال پایا جانا ہے اور امام خمینی رہ نے جو اسلام کی روح اس قوم کے درمیان پھونک دی ہے وہ ابھی تک باقی ہے اور مجھے امید ہے کہ جب تک ایرانی قوم  امام خمینی رہ کے بتاے ہوئے راستہ پر عمل کرتی رہے گی دنیا کامیاب رہے گی۔

 

دنیا میں موجود حالات اور انقلاب اسلامی کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

دوسرے مسلم ممالک میں ہر روز دہشتگردانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں اور حقیقی اسلام سے دور ہو رہے ہیں ان ممالک میں رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو بھولا دیا گیا ہے اور اسلامی کلچر کو چھوڑ کر ان ممالک نے یورپین کلچر اپنا لیا ہے لیکن جس کی وجہ سے وہ آج اس طرح کی کارویوں کا شکار ہیں اور ان ملکوں گناہ عام ہو چکا ہے ان مزاروں کی بے احترامی ہو رہی ہے لیکن  الحمد للہ آج بھی ایران میں ہم نے دیکھا پردہ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے حقیقی اسلام پر لوگ عمل کر رہے ہیں۔

 

ایران کی طرح دوسرے اسلامی ممالک دہشتگردی کے خلاف کیوں نہیں بولتے؟

دوسرے ممالک کی اپنی مجبوریاں ہیں وہ بظاہر مسلمان لیکن حقیقت میں وہ مغٖربی فکر کی تبلیغ کر رہے ہیں اور یہ ممالک خود ان جرائم میں شامل ہیں تو کس طرح ان کے خلاف بول سکتے ہیں ایران کے انقلاب  کا یہ منشور ہے  کے ایران ہمیشہ بغیر کسی مذہب و ملت کے مظلوموں کا ساتھ دے گا۔

ای میل کریں