انٹرویو

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے سنت رسول اکرم (ص) کو احیاء کیا

شاہ کی جو حکومت تھی وہ خود مختار نھیں تھی بلکہ ایک غلام حکوت تھی

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام محمد مہدی ہے اور میں سیاست سے وابستہ ہوں پاکستان مسلم لیگ سے میرا تعلق ہے اس وقت میں مختلف اخبارات میں کالم لکھتا ہوں۔

 

آپ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی شخصیت کو کیسے پہچانا؟

میں امام خمینی رہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب امام رہ مہر آباد ہوائی اڈے پر اتر رہے تھے اور وہ فیلم مجھے اتنی جذاب لگی کے میں نے متعدد بار اس فیلم کو دیکھا  اس کے بعد ڈاکٹر علی شریعت اور امام رہ کی اور امام رہ کے زمانے مصنفوں کی مختلف کتابوں کو پڑھا اور اس طرح امام رہ کے متعلق معلومات بڑھتی رہیں۔

 

آپ نے امام خمینی رہ کی تالیفات کا کس حد تک مطالعہ کیا؟

میرا خیال ہے امام خمینی رہ کی جتنی بھی معروف کتب ہیں خاص طور جو بھی اردو میں ہیں ان کو میں نے ضرور پڑھا اور انکی متعدد تقاریر کو سنا ہے اس کے علاوہ لاہور اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں فروری اور خاص کر جون کے مہینے میں پاکستان ٹلیویژیون کچھ نہ کچھ ایران کے بارے میں ضرور دیکھا تے ہیں اور کالم نگار بھی ایران کے بارے میں لکھتے ہیں اور ایران کی طرف سے ایران شناسی کے نام سے ایک رسالہ نکلتا ہے اس طرح مختلف طریقوں سے میں نے امام خمینی رہ کی شخصیت کو پہچانا۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

میں امام خمینی رہ کو ایک سیاسی شخصیت مانتا ہوں اور ظاہر سی بات ہے سیاست میں بہت سارے فیصلہ صحیح ہوتے ہیں اور بہت سارے غلط بھی ہوتے ہیں اس وقت اسلامی شخصیات میں وہ دنیا کی ایک معروفترین سیاسی شخصیت ہیں دنیا میں جتنا انکا نام لیا جاتا ہے شاید ہی کسی دوسرے کا اس قدر تذکرہ ہوتا ہو اور امام خمینی رہ کی فکر ایک خاص بات یہ ہیکہ انھوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو متحد کرنے کی کوشش کی انھوٕں نے دوسرا کام سنت رسول اکرم کو احیاء کر کے انجام دیا اور غیر مسلم حکمرانوں کو سنت رسول اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق خطوط لکھے اور پھر سلمان رشدی جیسے شخص کے بارے میں فتوی دے کر انھوں نے مسلمانوں کے درمیان ایک تاریخ رقم کر دی یہ تمام چیزیں ہیں جو امام خمینی رہ کی شخصیت کو محبوب بناتی ہیں۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی خصوصیات میں سے کس خصوصیت کی وجہ سے آپ انکی طرف جذب ہوے؟

امام خمینی رہ ایک بھت بڑی سیاسی شخصیت تھیں کیوں کہ میں خود سیاست سے وابستہ ہوں اس لئے مجھے ان جیسی شخصیت کو پڑھنا پڑھا۔

 

آپ کی نظر میں کیونکر امام خمینی رہ ایران میں انقلاب لانے میں کامیاب ہوے؟

یہ ایک بہت بڑی کوشش تھی جس میں اور بھت سے لوگ شامل تھے اس زمانے کی سیاسی پارٹیاں بھی اس تحریک میں شامل تھیں امام خمینی رہ کیوں کہ ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے اور انھوں نے اس تحریک کی بقا کے لئے اپنے خاندان کی قربانیاں بھی پیش کیں اس لئے وہ اس تحریک میں نمایاں ہو گئے اور لوگوں نے بھی انکا ساتھ دیا اور پھر وہ ایک سیاسی شخصیت بن گے  اور فرانس سے بیٹھ کر بھی انھوں نے اپنی قوم کی ہدایت کی یہ وہ ساری وجوھات ہیں جن کی وجہ سے اس تحریک کو کامیابی ملی۔

 

اسلامی انقلاب سے پہلے اور اسلامی انقلاب کے بعد والے ایران کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

شاہ کی جو حکومت تھی وہ خود مختار نھیں تھی بلکہ ایک غلام حکوت تھی جو دوسروں کے اشاروں پر چلتی تھی جہاں تک میں نے پڑھا شاہ کی حکومت عوامی حکومت نہیں تھی بلکہ امریکائی حکومت تھی اس کے علاوہ بھی  شاہ کی حکومت کے اچھے روابط نہیں تھے،لیکن انقلاب کے بعد ایران نے دنیا کے سامنے اپنے آپکو منوایا اور آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایران کا شمار ہوتا ہے اور ایران آج مسلمان ممالک کی بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔

 

کیا ایران کا داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مخالفت کرنا صحیح ہے؟

اس وقت تمام اسلامی ممالک داعش اور اس جیسی تنظیموں کی مخالفت کرنا چاہییے لیکن بدقسمتی سے آج بھی کچھ ممالک داعش سے تیل خریدتے ہیں اور لفظی مخالفت کرتے ہیں جبکہ میری نظر میں اس وقت لفظی نہیں عملی مخالفت کی ضرورت ہے اور داعش ایک ایسی تنظیم جسکو ایک خاص ہدف کے لئے بنا گیا ہے جس میں وہ پوری طرح سے ناکام ہو گے ہیں۔

ای میل کریں