سینیگال کے فرقہ مریدیہ کا نمائندہ

ایران کا انقلاب اسلامی اور امام خمینی (ره) ہمارے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے سینیگال کے شہر طوبی میں مریدیہ فرقہ کے نمائندے شیخ مختار امباکی نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات اور گفتگو کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اس ملاقات میں شیخ امباکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، سینیگال کے صوفی گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے کی آمادگی رکھتی ہے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مریدیہ فرقہ کے سربراہ کو سلام پہنچاتے ہوئے انہیں ایران میں آ کر قریب سے ایران کی دینی اور ثقافتی فضا کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی۔

مریدیہ فرقے کے نمائندے نے بھی اس ملاقات میں آقائے اختری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: فرقہ مریدیہ کے عقائد و افکار ایرانیوں کے افکار سے کافی نزدیک ہیں۔

شیخ مختار امباکی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ایران کا اسلامی انقلاب اور امام خمینی سینیگال کے عوام کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید تاکید کی: ہم ایران کے ساتھ ہر طرح کا مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سینیگال کے مذہبی رہنما کی دعوت پر اس ملک میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سینیگال کے دورے پر ہیں۔

ای میل کریں