مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ڈائریکٹر

امام خمینی (رہ) نے اپنے تقوی اور کردار سے اسلامی انقلاب لایا

گروہ منصوبہ بندی میں بولنے کی جراٰت اور علم کا ہونا کامیابی کے عوامل میں سے ہیں

آنا نیوز کے سیاسی شعبہ نے نزاجا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ بریگیڈیر جنرل جواد محمد پناہی نے فوجی حکام کی  دوسری کانفرنس میں کہا کہ:منصوبہ بندی گروہ وہ ایسی جگہ ہے جہاں نئے خیالات اور نئے منصوبوں کی خلاقیت کے لئے مناسب اور بہتر راستہ ڈھونڈھا جاتا ہے۔

انھوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا:ہر کام میں فکر اور سوچ کی ضرورت ہے اور اگر فکر نہ ہو تو انسان اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکتا فکر معرفت کا سبب ہے اور فکر اور عقل انسان کے لئے تاریک اور ظلم میں ایک نور اور ہادی ہیں فکر کے ساتھ ساتھ تقوی کا ہونا بھی ضروری ہے، حضرت امام خمینی رہ نے اپنے تقوی سے  اس شاندار اسلامی انقلاب کو وجود میں لایا ان سالوں میں مقام معظم رہبری نے بھی اپنی نورانی افکار سے اس انقلاب کی ہدایت اور رہبری کی ہے ہم آج ہم دیکھ رہے ہیں کے انقلاب کی ثقافت پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔

محمدی پناہ نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں کہا کہ:جب آپ کے خیالات خدا اور اس کے رسول  کے نورسے منور ہو جائیں تو آپ اپنے تمام امور میں کامیاب ہو جائیں گے آج تک جتنے لوگ بھی کسی مقام تک پہنچیں ہیں انھوں نے خالص خیالات کا استعمال کیا ہے اور اس امر میں کامیاب بھی ہوے ہیں ہمیں چاہییے کہ ہم مقام معظم رہبری کے خیالات میں انکا ساتھ دیں ہمارا یہ ساتھ ہمیں سارے طوفانوں سے بچا سکتا ہے۔

انھوں نے اپنے بیان کو مزید جاری رکھتے ہوے کہا:فوج میں منصوبہ بندی گروہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے عہدہ داران اور آفیسران  نے اس گروہ کو نئے منصوبوں کو بنانے کے لئے بنایا ہوا ہے اور آج فوج میں ترقی اور خوشحالی دیکھ رہے ہیں یہ خوشحالی اور ترقی صرف منصوبہ بندی گروہ میں بولنے کی طاقت اور علمی صلاحیت رکھنے والے افراد کی موجودگی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

ای میل کریں