روحانی طاقت

امام خمینی (ره) نے ایرانی قوم کی روحانی طاقت کو زندہ کیا

امام خمینی (رہ) خداوند کی قوت اور ایرانی قوم کی روحانی طاقت پر بھروسہ کی وجہ سے انقلاب لانے میں کامیاب ہوئے

ہمدان سے "ایک خبر" کے مطابق۔ملک کے اساتذہ کی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین عباس فر نے ہمدان میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے بولتے ہوے کہاکہ:اسلامی انقلاب سے پہلے دنیا دوحصوں میں تقسیم تھی مشرق میں شوروی حاکم تھے جب کے مغرب میں امریکہ رہنمائی کر رہا تھا اور دنیا کے اہم ترین وسائل اور طاقت کے عناصر اسی ملک کے اختیار میں تھے ۔

اس سربراہ نے یاد دہانی کراتے ہوے کہا کہ: اس زمانے میں طاقت کے یہ دو بادل امریکہ اور شوروی ایک دوسرے کے مقابلے میں رہتے تھے لیکن اسلامی جمہوری ایران پر تحمیلی جنگ کے دوران متحد ہو گئے اور دونوں ملکوں نے عراق کی بعثی فوج کی مدد کی لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اس انقلاب سے ثابت کردیا کے طاقت کسی بھی حکومت کے پاس نہیں بلکہ عوام اور ملک کی قوم کے پاس ہوتی ہے اس طرح امام نے دنیا کے بین الاقوامی مساوات کو در ہم برہم کر دیا۔

ملک کی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں کی کمیٹی کے سربراہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوے  کہ ایرانی عوام کی معنوی طاقت  اسلامی بیداری میں پر ثمر واقع ہوئی ہے کہا کہ: آج ایرانی قوم کی روحانی طاقت مصر،لیبیا،تیونس اور دوسرے اسلامی ممالک کی عوام کے لئے نمونہ عمل ہے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نصیری فر تاکید کی کہ:آج امریکا کی راہنمائی میں مال اور دولت پر مشتمل طاقت اسلامی ایران کی راہنمائی میں لوگوں کا خدا اور ایمان پر  بھروسہ والی طاقت کے سامنے کھڑی ہے ۔

انھوں نے کہا ایرانی کی روحانی  طاقت  تین اجزا  سے مکمل ہوئی،جن مین سب سے پہلا جزء ایک مفکر اور عاقل لیڈر کا وجود،دوسرا جزء مومنین کا وجود،اور تیسرا جزء اس ملک کا ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام نصیری فر نے نوجوانوں کے حق اور عدالت پسند جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ:مدافعین حرم کے شہداء کی درمیانی عمر 20 سال ہے اور یہ سب انقلاب کی برکات ہیں کے جو انسان انقلاب کے کئی سال بعد پیدا ہوا ہے لیکن آج بھی حق اور انصاف کے لئے بارڈر کے اُس طرف باطل کے سامنے لڑھ رہا ہے۔

اساتذہ کی کمیٹی نے 1380 سے ثقافتی انقلاب کی کونسل کے حکم سے ملک کے علمی اور تحقیقی مراکز میں کام شروع کیا۔

ای میل کریں