امام خمینی (رح) کی کامیابی کا راز، صحیح سوچ و فکر تھا

امام خمینی (رح) کی کامیابی کا راز، صحیح سوچ و فکر تھا

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی صحیح فکر و سوچ جو اسلام کی ہی فکر و سوچ تھی، شاہ کے اسلحہ پر غالب ہوگئی۔

السلام علیکم؛

برائے مہربانی، اپنا تعارف کیجیے۔

میں فائز عبدالعظیم، عراق سے ہوں اور اس سے پہلے بھی ایران آچکا ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

میں جب نجف اشرف میں تھا تو ایران کے متعلق بہت سنا کرتا تھا کہ ایک شیعہ مذہب کی بناء پر ایران میں حکومت قائم ہوئی ہے۔ چنانچہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ  السلام کی فرمائش ہےکہ "اگر پردے اٹھا دیئے جائیں تو میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوگا"۔ تو اب جب میں ایران میں ہوں اور یہ سب ترقیاں اور پیشرفتیں دیکھ رہا ہوں تو میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوا؛ کیونکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ ایک شیعہ ملک کو ایسے ہی ہونا چاہیے۔

عربوں اور غیر عربوں میں تقوا کے معیار کے سوا کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ یہاں کی اسلامی حکومت نے شیعہ کو دنیا میں طاقتور بنا دیا ہے اور یہ سب امام خمینی علیہ الرحمہ کے انقلاب کی برکت سے قائم ہوا ہے۔ اس انقلاب نے شیعہ کو متحد کیا اور ان شاءاللہ بہت جلد اسرائیل نیست و نابود ہو جائےگا۔

امام خمینی علیہ الرحمہ کے بارے میں کچھ فرمائیں گے؟

امام خمینی علیہ الرحمہ صرف ایک شخص تھے اور اس کے باوجود کے صرف ایک ہی تھے اور زندان میں، تو ان کے پاس نہ بم تھا، نہ اسلحہ اور نہ ہیلی کاپٹر اور نہ ہی کوئی فوج؛ صرف ایک چیز موجود تھی، وہ بھی ایک صحیح سوچ اور فکر تھی۔ شاہ کے پاس اسلحہ بھی تھا اور طاقت بھی، مگر ایک صحیح سوچ اور فکر موجود نہ تھی۔ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی صحیح فکر و سوچ جو اسلام کی ہی فکر و سوچ تھی، شاہ کے اسلحہ پر غالب ہوگئی اور یہی انقلاب کی حیثیت اور اہمیت ہے۔

ایران کا عالمی ممالک کے ساتھ کیسا کردار ہے؟

ایران ایک بہت بڑا اور وسیع ملک ہے اور نہ صرف خطے میں، بلکہ پوری دنیا میں ایک مانی گئی بڑی طاقت ہے۔ اگر امریکہ، ایران کو تباہ کرسکتا تو ایک لمحہ بھی دیر کو جائز نہ سمجھتا؛ اب کیونکہ وہ اس بات کو بخوبی جانتا اور سمجھتا ہےکہ حملہ کرنے میں اس کی اور اسرائیل کی جان خطرے میں پڑ جائےگی تو اس بات کو  پس پشت ڈالے ہوئے ہے۔ ہم انقلاب اسلامی ایران کو ایک بہت بڑا انقلاب سمجھتے ہیں؛ کیونکہ یہی انقلاب ہے جس نے امریکا کے ہر کام، ناکام بلکہ اس کے راستہ پر رکاوٹ بنا ہوئے ہے اور اس کی مزید کمزوری کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کا مطلب، دنیا کے تمام حقیقی مسلمانوں کی کامیابی ہے۔

شکریہ ۔ اللہ حافظ

ای میل کریں