حوزہ سے اہل فکر و نظر کی روشن گری، آغاز ہونی چاہیئے

حوزہ سے اہل فکر و نظر کی روشن گری، آغاز ہونی چاہیئے

قدامت پسندوں نے اپنے تیز اور زہریلے حملات کی نوک کا رُخ، شاہی حکومت کی بجائے، امام خمینی کی طرف متوجہ کیا۔

میری نظر میں امام خمینی(رح) کا اندروں حوزہ سے خشک مقدس افراد کے ساتھ مقابلہ، بہت سے سیاسی اور جہادی مسائل سے زیادہ اہم تھا؛ کیوںکہ اگر خشک مقدسوں کا بہت بڑا ڈیم جو دین اور سیاست کے خلط اور ہم آہنگی پر کوئی اعتقاد نہیں رکھتے تھے نہ ٹوڑا جاتا، اگلا قدم جو ایک طولانی جد وجہد تھی، ہرگز طاقت اور استحکام کے ساتھ نہ اٹھایا جاسکتا۔ اس لئے امام (رح) نے بخوبی تشخیص دے چکے تھےکہ صاحبان فکر و نظر کی روشنگری اور تشریح کی ابتدا، اسی حوزہ سے ہونی چاہیئے اور پھر حوزہ کے باہر حالات کی تبدیلی کی توقع کرنی چاہیئے۔ امام (رح) خالی ہاتھ تھے، لیکن مضبوط اور بلند ایمان کے ساتھ میدان میں وارد ہوئے اور انقلاب اسلامی کی فکری اور اعتقادی ستونوں کی بنیاد رکھی اور اس راہ میں، حوزہ و مدارس کی مضبوطی اور تبدیلی کےلئے عجیب و غریب فراز و نشیبوں کو برداشت کی، یعنی ایک طرف سے امام (رح) کو چاہیئے تھا کہ دینی علوم کے طالب علموں کو جو علمی اور جہادی قابلیتوں کے سے مالامالا تھے، ملک میں موجود حاکم فکری جمود اور پستی سے نجات دیں اور دوسری طرف سے شاہی حکومت، اس کے آقاووں خاص کر بڑا آغا آمریکا کے خلاف ایرانی قوم کی جد وجہد اور تحریک کی سمت اور پروگرام کی ہدایت کرتے تھے۔ امام (رح) قدامت پسندوں کی فکر و سوچ کو ایرانی قوم کی انقلابی جد وجہد اور تحریک کے سامنے بہت بڑا رکاوٹ جانتے تھے۔    

اس بناپر حوزہ اور دینی مدارس کی اعتقادی بنیاد کو اسلام اور انقلاب کے اصلی اور خاص افکار کو پڑوان چڑھانے پر رکھی یہاں تک کہ ایک روحانی کا شاہ کے عوامل کے ہاتھوں پھانسی دینا ایسا موضوع نہ رہا جو حوزہ اور روحانیوں کےلئے باعث شرمندگی ہو بلکہ انقلاب اور اسلام کی ثقافت کی طرف پلٹنا، حوزہ اور روحانیوں کے استحکام اور تقویت کا باعث شمار ہونےلگا۔

رفتہ رفتہ تحریک کی جد وجہد نے عروج پکڑا یہاں تک حضرت امام (رح) نے بعض کے بقول مرجع گیری کا دروازہ کھولا؛ اس مرحلے میں بھی قدامت پسندوں نے اپنے تیز اور زہریلے حملات کی نوک کا رُخ، شاہی حکومت کی بجائے، امام خمینی کی طرف متوجہ کیا۔ بلآخر، روح اللہ خمینی اور انقلابی شاگردوں کی فکری تربیت، اس طرز تفکر پر غالب آئی اور وہ اپنی منفرد اور خاص بصیرت کی مدد سے عوامی تحریک اور جد وجہد کو کامیابی کی طرف ہدایت کی۔

 

منبع: امام خمینی[رح] فارسی پورٹل

ای میل کریں