اصفہان میں مؤسسہ تنظیم و  نشر آثار  امام خمینی(ره)کے سربراہ

امام خمینی (ره) کی افکار اور انکی شخصیت کی حقیقی تصویر معاشرے میں پیش ہونا چاہیے

اصفہان میں مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره)کے سربراہ

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق  پیر کی صبح کو  اصفہان میں  ایک پریس کانفرنس کے دوران اس ادارہ کے پروگراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: قانون کے مطابق اس ادارہ کی پانچ ذمہ داریاں ہیں :

۱۔ امام خمینی(ره) سے متعلق دستاویزات اور مواد کو جمع کرنا

۲۔ امام (ره)  کی کتابوں کی حفاظت کرنا

۳۔ ان کتابوں میں  تحقیق اور ریسرچ کرنا 

۴۔ امام خمینی (ره) کی افکار  کو منتشر اور رائج کرنا

۵۔ امام (ره) سے متعلق بحثوں اور مطالب کی نگرانی کرنا

انھوں نے  اصفہان میں ثقافتی ، فنی  اور تعلیمی میدان میں اس ادارے کی اہم سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : فن کے اعتبار سے  اصفہان کو  اسلامی جمہوریہ ایران  کی راجدھانی سمجھا جاتا ہے  لہذا ہمارا یہ  کہنا ہے کہ فن کی اثر انداز زبان کو امام خمینی (ره)  کی افکار کو عام کرنے میں استعمال کیا جائے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ : امام خمینی ؒ کی افکار تمام اسلامی معاشروں کی لیے نمونۂ عمل  کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے ،آپ کی افکار کسی زمانے سے مخصوص نہیں ہیں ۔

جیسا کہ رہبر معظم  نے فرمایا ہے کہ : امامؒ کی افکار معاشرہ میں رواں دواں رہنا چاہیے، اس بناء پر میری نظر میں اگر فن کی زبان کو اس کام کے لیے استعمال کیا جائے تو یقیناً اس کا زیادہ اثر ہوگا۔

انھوں نے اس ادارے کے باقی پروگراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: ہمارے معاشرے میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں کہ جو امام ؒ کے زمانے میں نہیں تھے  یا اس وقت اتنے چھوٹے تھے کہ  انھیں ٹھیک طرح سے جانتے نہیں تھے ۔

انھوں نے مزید کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ امام ؒ کی افکار سے لوگوں کو آگاہ کریں تو آپ کی سیاسی افکار سے بڑھ کر  آپ کی شخصیت اور عام افکار کو بھی جیسے وہ ہیں اسی طرح لوگوں کے سامنے پیش کریں ۔

امامؒ کی تمام افکار اور نظریات کو ایک جملہ میں خلاصہ  نہیں کیا جاسکتا، بلکہ آپ کی افکار کو تفصیل سے پہچنوانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اصفہان میں اس ادارے کے پروگرام میں روایتی اور فاصلاتی دو طرح کی تعلیم شامل ہے ، بتایا کہ : انتظام اور منصوبہ بندی ادارے کے تعاون سے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے بیس گھنٹوں کا ایک ورچوئل تربیتی کورس رکھا گیا ہے  جس میں شرکت کرنے والوں کو آخر میں سند کے علاوہ نفیس انعامات بھی دیے جائیں گے ۔

ای میل کریں