للہ اکبر اور رسالت کی گواہی کی صدا ستّر سال کے بعد سُنی گئی ۔ ۔ ۔ آنکھوں سے وفور شوق میں آنسو نکل آئے

للہ اکبر اور رسالت کی گواہی کی صدا ستّر سال کے بعد سُنی گئی ۔ ۔ ۔ آنکھوں سے وفور شوق میں آنسو نکل آئے

لہٰذا میں نے ضروری سمجھاکہ یہ موضوع آپ کے گوش گزار کردوں کہ ایک بارپھر سے مادی الٰہی، دونوں تصورِ کائنات کا جائزہ لیجئے ۔
۔

کمیونزم پر سب سے پہلی کاری ضرب چینی قیادت نے لگائی اور دوسری اور بظاہر آخری کاری ضرب آپ نے مل کر کمیونزم  پر لگائی ہے ۔ اب اس وقت دُنیا میں کمیونزم نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے ۔ لیکن میں آپ سے پوری سنجیدگی کے ساتھ اتنا ضرور چاہتاہوں کہ مارکسزم کی خیالی دیواروں کو توڑنے میں آپ، مغرب اور شیطان بزرگ (آمریکا) کے زندان میں گرفتار نہ ہوجائیں۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ دُنیائے کمیونزم کی ستّر سالہ کجی کے آخری بوسیدہ نقاب کو بھی اپنے مُلک اور تاریخ کے چہر ے سے نوچ کر پھینک دیں گے اور اس طرح واقعی ایک قابل افتخار کارنامہ انجام دیں گے ۔

اب آپ کے طرفدار وہ حکومتیں بھی نہیں جن کے دِل اپنے وطن و اہل وطن کے لئے دھڑک رہے ہیں، کسی قیمت پر اپنے ملکوں کے زمینی و زیر زمینی ذخیروں کو کمیونزم کی کامیابی کے لئے جس کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آوازیں خود ان کے فرزندوں کے کانوں تک پہنچ چکی ہیں ،خرچ کرنے پر تیار نہ ہوں گی۔

محترم گورباچوف !

 جس وقت آپ کی بعض جمہوریتوں میں واقع مسجدوں کے گلدستہ اذان سے اللہ اکبر اور پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ کی رسالت کی گواہی کی صدا ستّرسال کے بعد سُنی گئی۔ ’’ خالص اسلام محمدی (ص) ‘‘ کے سب طرفداروں کی آنکھوں سے وفور شوق میں آنسو نکل آئے ۔

لہٰذا میں نے ضروری سمجھا کہ یہ موضوع آپ کے گوش گزار کردوں کہ ایک بارپھر سے مادی الٰہی، دونوں تصورِ کائنات کا جائزہ لیجئے ۔ (کتابِ دعوت ص۱۵)

۔

ای میل کریں