حضرات محترم ! قوم تک پہنچائیں کہ کوئی سازش کی جارہی ہے

حضرات محترم ! قوم تک پہنچائیں کہ کوئی سازش کی جارہی ہے

امام (رح) پریس سے انقلاب کی رہبری کر تے تھے اور وہیں سے شاہ کو ملک بدر کیا۔

امام (رح) عوام کی کامیابی کو قطعی و یقینی دیکھ رہے تھے اور تہران میں موجود انقلابی علماء سے زیادہ خدشات کی جانب متوجہ اور فکرمند تھے ۔

امام (رح) پریس سے انقلاب کی رہبری کر تے تھے اور وہیں سے شاہ کو ملک بدر کیا۔

امام (رح) نے گورنمنٹ کے کسی بھی عہد ے سے متعلق کسی بھی شخص کو ملاقات کے لئے قبول نہیں کیا مگر یہ کہ اپنی عہدہ سے استعفا دیا ہو ۔

جنات آقائے خامنہ ای :  ایک دن سہ پہر کے وقت ہم حضرات آقائے بہشتی،باہنر، ہاشمی رفسنجانی اور موسوی اردبیلی مدرسہ رفاہ میں بیٹھے ہوئے تھے اور معمول کے مطابق سخت کام میں مصروف تھے کہ (احمدصدر) حاج سید جوادی اور (احمد) مدنی آگئے اور کہا: (ابراہیم) یزدی نے پریس سے رابطہ کیاہے اور خبر دی ہے کہ امام نے بغیر استعفا کی شرط کے، وزیر اعظم بختیار سے ملاقات کو قبول کیا ہے !!

رات تک مسلسل مختلف خبریں آتی رہیں، سب کی باتیں امام (رح) کی ہم آہنگی اور توافق سے متعلق تھیں ۔

ہم نے شہید مطہری سے چاہا کہ آپ خود پریس سے رابطہ کریں ۔ جناب یزدی نے فون اٹھایا۔ انھوں نے بھی امام (رح) کی بختیار کے ساتھ  بغیر استعفا، توافق ہونے کا اعلان کیا۔

یقین کرنا بڑا مشکل تھا، جناب بہشتی اور مطہری بھی حیران تھے !

یہاں تک کہ دو گھنٹے بعد، امام کے بیٹے سید احمد خمینی نے، پریس سے فون کیا، اور کہا: امام(رح) نے ایک بیان نشر کیا ہے :

" یہ جو کہا جارہا ہے کہ میں نے جناب وزیراعظم شاپور بختیار کو اپنے عہد ے پر باقی رہنے کو قبول کیا ہے، یہ بات بالکل جھوٹ ہے، بلکہ جب تک وہ استعفا نہ د ے گا، اسے ملاقات کی اجازت نہیں دوں گا، کیونکہ اسے قانونی نہیں جانتا ہوں ۔

حضرات محترم!  قوم تک یہ بات پہنچائیں کہ کوئی سازش کی جارہی ہے ۔ ۔ ۔ میں نے بختیار کے ساتھ  کوئی توافق اور تفاہم نہیں کیا ہے ۔ (صحیفه امام، ج5، ص 536)

ماخذ: مشرق ویب سائٹ، شعبہ تاریخ کی رپورٹ

ای میل کریں