امام خمینی(رح) نے کتاب اللہ اور سنت الرسول(ص) کے زیرسایے اسلام کو نجات دی

امام خمینی(رح) نے کتاب اللہ اور سنت الرسول(ص) کے زیرسایے اسلام کو نجات دی

استاد محمدی: عالمی استکبار اور اہل کفر، اصل واساس اسلام کے مخالف ہے لہذا مسلمانوں کے آپس میں تفرقہ انگیزی اور تخریب کاری کی پالیسی ان کے عملی اہداف میں سے قرار پایا ہے۔

سراج الدین محمدی، صوبہ آذربائیجان غربی کے اہل سنت دینی حوزہ علمیہ کے استاد نے آستان مقدس امام خمینی(رح) کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا: امام خمینی(رح) نے الہی بنیاد کے تحت

اپنی کارروائی اور اقدامات سرانجام دی ہے اور اس طرح آپ(رح) نے امت مرحومہ، امت اسلام بلکہ عالم بشریت کے حق میں عظیم کارنامہ اور خدمت پیش کی ہے۔

ارض عزیز ایران کے غربی صوبہ آذربائیجان کے اہل سنت برادران کے دینی حوزہ علمیہ کے محترم استاد کا کہنا تھا: اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی(رح) نے وہی راہ وروش اپنایا جو تمام انبیائے عظام الہی، بالخصوص خاتم الانبیاء جو پیام آور وحدت تھے، رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحب المنتجبین نے بحکم خدا اور فطرت ذاتی اختیار کئے تھیں اور اسی راہ کو ابناء آدم کے سامنے پیش کی نیــز قرآن کریم جو راہنمائے بشریت اور وحدت آفرین ہے، کو سب کے سامنے عظیم و عظیم تر نمایاں فرمایا۔

جناب استاد نے حالیہ دوران میں مسلمانوں کے حق میں مظالم، جنگ، نفاق اور خانماں سوز افتراق جو اسلامی ممالک، جیسے عراق، شام، یمن اور بحرین میں وقوع پذیر ہے، عالمی استکبار کے ہاتھوں، اسلامی فرقوں میں منتشر کیا گیا ہے، کی جانب تاکید کرتے ہوئے کہا: یہ جنگ اور تفرقہ انگیزی اور تخریب کاری، امت اسلام کے مفادات کے خلاف ہے جبکہ غاصب اسرائیل اور سامراج امریکہ کے حق میں جائے گا جو ہمیشہ اور ہر وقت دین حنیف اسلام پر ضرور کاری ضرب وارد کرنے کے درپے ہیں۔ اس لئے اسلام دشمن عناصر، مختلف طور طریقے سے اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہننانے اور امت اسلام کے درمیان تفرقہ انگیزی اور عدم اتحاد کی راہ میں سخت کوشاں ہیں، لہذا ہم سب پر فرض واجب ہے کہ ان کی پالیسیوں کے برعکس، سب کے سب مل جلکر، انسجام نہ انقسام کی طرف قدم بہ قدم آگے چلنے چاہیے۔

استاد سراج الدین محمدی نے تاکید کی کہ جہان اسلام میں، امت مسلمہ کے مابین "وحــدت" ناقابل انکار امر ہے، کہا: عالمی استکبار اور اہل کفر، اصل واساس اسلام کے مخالف ہے لہذا مسلمانوں کے آپس میں تفرقہ انگیزی اور تخریب کاری کی پالیسی ان کے عملی اہداف میں سے قرار پایا ہے۔

 

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں