اسلامی ایران میں شیعی سنی، اپنے انقلابی اہداف سے دستبردار نہیں ہوںگے

اسلامی ایران میں شیعی سنی، اپنے انقلابی اہداف سے دستبردار نہیں ہوںگے

ایران وہ واحد ملک ہے جو مختلف مذاہب کے اتحاد کا پرچم اٹھائے ہوئے اسلام ناب محمدی(ص) کو متعارف کرایا اور سامراجی ظلم وبربریت کے خلاف مزاحمت ایجاد کر رکھا ہے لہذا عالمی استکبار نے ہرطرف سے اس کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ارومیہ میں اہل سنت کے مدرسہ علوم دینی کا پرنسپل کا کہنا تھا: تمام ایرانی اقوام، شیعی مذہب سے وابستہ ہو یا اہل سنت سے، اتحاد ویکجہتی کی راہ میں امام خمینی(رح) اور رہبر معظم انقلاب کے اہداف عالیہ کی پیروی کرتے ہوئے، اپنے انقلابی اہداف و امنگوں سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

ماموستا محمد صالح ہاشم آبادی، ارومیہ شہر میں اہل سنت نور مدرسہ کا پرنسپل نے آستان مقدس امام خمینی(رح) کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رح) نے مسلمانوں کے مابین،

سنی شیعہ اتحاد اور انسجام قائم کرنے کےلئے جو حکمت عملی اختیار کی تھی، مسلمانان جہان کےلئے ایسی عظیم پالیسی ہے جو ہم سب کو اس سے احسن طریقے سے بہرہ مند ہونا چاہیے تاکہ اس کے ثمرات سے روز بروز امت مسلمہ، یــد واحدہ بن کر متنعم ہوں۔

ہاشم آبادی نے عالمی استکبار کی مسلمانوں کے صفوف میں رخنہ پیدا کرنے کےلئے شیطنت بازیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام ناب محمدی(ص) نے تمام دنیا والوں کو اپنی نگاہ رحمت سے، اپنے اندر سمیٹے رکھا ہے اور چونکہ انسانی فطرت کے ساتھ سازگار ہے، دن بہ دن لوگوں کے قلوب کو بھی مسخر کر رہا ہے۔

پرنسپل ہاشم آبادی نے مزید کہا: آجکل دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اسلام کے دعویدار ہیں لیکن عملی طورپر ایران وہ واحد ملک ہے جو مختلف مذاہب کے اتحاد کا پرچم اٹھائے ہوئے اسلام ناب محمدی(ص) کو متعارف کرایا اور سامراجی ظلم وبربریت کے خلاف مزاحمت ایجاد کر رکھا ہے لہذا عالمی استکبار نے ہرطرف سے اس کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید تصریح کی ہے کہ اسلامی ایران کو روکنے کےلئے عالمی سامراج نے ہر طرح کی اقدامات انجام دے رکھا ہے منجملہ مقدس اسلام کے نام پر دہشت گرد، خونریز اور تکفیری گروہوں کی تشکیل ہےـ یہ سب اس لئے ہوا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کاری ضرب لگایا جائے۔ لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ تمام ایرانی اقوام، شیعی مذہب سے وابستہ ہو یا اہل سنت سے، اتحاد ویکجہتی کی راہ میں امام خمینی(رح) اور رہبر معظم انقلاب کے اہداف عالیہ کی پیروی کرتے ہوئے، اپنے انقلابی اہداف و امنگوں سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح)

ای میل کریں