امام خمینی(رح) نے گورباچوف کو خالص ایمان باللہ کی دعوت دی تھی

امام خمینی(رح) نے گورباچوف کو خالص ایمان باللہ کی دعوت دی تھی

نہ شرقی نہ غربی اور استکباری طاقت کے خلاف مزاحمت پرمبنی اصول پر ایران کی پائیداری کا نتیجہ، خداجو انسانی فطرت کی طرف بازگشت کی پیشن گوئی تھا۔

امام خمینی(رح) کا سوویت یونین کے سابق صدر، گورباچوف کے نام تاریخی خط کی سالگرہ کے موقع پر، قازان فیڈرل یونیورسٹی میں شرق شناس اور اسلام شناس کے پروفیسر، الیاس اَبرَروف نے بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) کے آستان مقدس میں حاضری دے کر خراج تحسین پیش کیا۔

استاد الیاس اَبرروف نے آستان نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: امام خمینی(رح) کی شخصیت، آپ کا گورباچوف کے نام خط سے سابق سوویت یونین میں، بہتر طریقہ سے شناخت اور شہرت پا گئی۔ البتہ اقرار کرتا ہوں اور تسلیم کرنا ہوگا کہ آپ، عالمی سطح پر نیک کردار کا مالک اور مشہور تھے۔

روسی اسلام شناس استاد نے امام خمینی(رح) کا گورباچوف کے نام تاریخی خط کا ایک حصہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے سوویت یونین کے قائد کو لکھتے ہیں: گورباچوف صاحب! حقیقت کی طرف رخ موڑنا چاہیے۔ ملکیت، اقتصاد اور آزادی جیسے مسائل، آپ کی اساسی مشکلات میں سے نہیں ہے، حقیقی مشکل یہ ہے کہ آپ اللہ پر قلبی ایمان نہیں رکھتے، یہ وہی مشکل ہے جو مغرب ممالک کو فحاشی اور تعطل و نابودی کی طرف ڈھکیل دی ہے، اصلی مشکل، اللہ اور مبدا ہستی اور آفریش سے تمہارا مقابلہ ہے۔

استاد نے مزید کہا: نہ شرقی نہ غربی اور استکباری طاقت کے خلاف مزاحمت پرمبنی اصول پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پائیداری کا نتیجہ، مارکسزم کی شکست اور الحادی کمیونسٹ کی نابودی نیـــز خداجو انسانی فطرت کی طرف بازگشت کی پیشن گوئی تھا۔

الیاس آبرروف نے امام خمینی(رح) کو عظیم فلسفی اور عارف قرار دیا جو شرقی بلاک یعنی سوویت یونین کے خاتمے نیــز سرمایہ دارانہ کیمپ کی تباہی کی پیشن گوئی فرمائی جو حقیقت میں بدل گئی، کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، کہا: امام خمینی(رح) نے اپنی باریک بینی اور دقت نظر کی بدولت، نیــز کمیونسٹ کی اساس اور پایے متزلزل ہونے سے پہلے، میخائیل گورباچوف کے نام اپنے تاریخی خط میں تاکید کی تھی کہ دنیا میں طاقت کے توازن تبدیلی کی طرف رواں ہے اور یہی تبدیلیاں کمیونزم اور مشرقی بلاک کے خاتمے کا باعث بنے گئیں۔

 

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں