رسولخدا(ص) کے مہینہ میں علماء قرآنی پیغام وحدت کو عوام تک پہنچادیں

رسولخدا(ص) کے مہینہ میں علماء قرآنی پیغام وحدت کو عوام تک پہنچادیں

آیت اللہ العظمی امام خمینی رحمةاللہ علیہ نے آج سے دوعشرے قبل اسی طرح کے فتاوی صادر کئے تھے۔

امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے بعد، رحمت للعالمین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم ولادت باسعادت کو امت مسلمہ کے باہمی اختلاف سے نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا: استعمار کی طرف سے امت مسلمہ کو فرقوں میں تقسیم کرکے باہم لڑانے جھگڑنے کی سازش کو ناکام بنانا اور ہر طرف سے اخوت، بھائی چارے، یکجہتی اور انسجام کے عملی مظاہر دیکھانے کیلئے بہترین موقعے، اس مبارک ایام میں فراہم ہے۔

ماہ ربیع الاول جو رسول خدا خاتم الانبیاء(ص) سے منسوب مہینہ ہے، دلسوز علمائے دین اور ذمہ دار دانشور حضرات، اس مہینہ میں قرآنی پیغام وحدت کو واضح الفاظ میں امت تک پہنچا دیں تاکہ امت کی خود اعتمادی کے واسطے، دشمن کو اپنے ممالک اور خداداد ذخائر کے پہنچ سے دور کریں۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کے دیگر مراجع تقلید کی شیعہ سنی اتحاد پرمبنی آراء اور اہل سنت کے مقدسات کی بے حرمتی کی حرمت کے بارے میں فتوے، ایرانی قائدین اور دانشوروں کے پختہ یقین کی علامت ہے۔

محمد حسن البحرانی کا کہنا تھا: آیت اللہ العظمی امام خمینی رحمةاللہ علیہ نے آج سے دوعشرے قبل اسی طرح کے فتاوی صادر کئے تھے اور آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی چند سال قبل مسلمانوں کے درمیان غیر معمولی ماحول بننے کے بعد اس قسم کے ماحول کا سبب بننے والے عناصر کو جاہل یا اجنبی قوتوں کے ایجنٹ قرار دیا تھا۔

الجزیرہ کے تہران دفتر کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: ایران کے قائدین کے ان فتاوی کا مقصد تکلف نہیں ہیں اور یہ فتاوی اسلامی مذاہب کی نسبت حسن سلوک کی علامت نہیں ہیں بلکہ یہ فتاوی تمام انبیائے الہی کی حرمت و احترام کے تحفظ اور اسلامی مکاتب کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد پر "بعنوان ترجیح اول" اسلامی جمہوریہ ایران کے راہنماؤں کے پختہ یقین کی علامت ہیں اور ان سے ثابت ہوتا ہے کہ امت کا اتحاد ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلامی انقلاب ایران کے بعد، امت مسلمہ، ایران اور عالم اسلام میں 12 ربیع الاول (اہل سنت کی روایت کے مطابق میلاد رسول(ص)) سے لے کر 17 ربیع الاول (ولادت رسول اللہ(ص) بروایت شیعہ) تک، ہفتہ وحدت کا جشن منا کر مسلمانوں کے اتحاد پر تأکید کرتی ہیں۔


ماخذ: سوشل میڈیا

ای میل کریں